ETV Bharat / state

Amarnath Yatra 2022: دو لاکھ یاتریوں نے امرناتھ گُھپا کا درشن کیا - یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اب تک ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے 1 لاکھ 83 ہزار8 سو 11 یاتریوں نے گُھپا کا درشن کیا ہے۔ انہوں نے اتوار کے روز قریب انیس ہزار یاتریوں نے گُھپا کا درشن کیا جو اب تک سب سے زیادہ تعداد ہے۔Amarnath Yatra 2022

قریب دو لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا

author img

By

Published : Jul 18, 2022, 1:06 PM IST

سری نگر: ماہ جون کی 30 تاریخ سے شروع ہونے والی شری امرناتھ جی یاترا کے دوران اب تک تقریباً دو لاکھ یاتریوں نے گُھپا کا درشن کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اب تک ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے 1 لاکھ 83 ہزار8 سو 11 یاتریوں نے گُھپا کا درشن کیا ہے۔ انہوں نے اتوار کے روز قریب 19 ہزار یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا جو اب تک سب سے زیادہ تعداد ہے۔Amarnath Yatra 2022

دریں اثنا بھگوتی نگر جموں کے بیس کیمپ سے پیر کی صبح 5 ہزار6 سو49 یاتریوں پر مشتمل قافلہ پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں کی طرف روانہ ہوا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ان یاتریوں میں سے3 ہزار 91 یاتری پہلگام کی طرف جبکہ 2 ہزار5 سو58 یاتری بالتل بیس کیمپ کی طرف روانہ ہوگئے۔ pilgrims perform ongoing yatra

قابل ذکر ہے کہ سکیورٹی اداروں نے اب کی بار امرناتھ یاتریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ریڈیو فریکوئنسی آئیڈنٹی فیکیشن (آر ایف آئی ڈی) ٹیگنگ اور بار کوڈ ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا ہے۔ آر ایف آئی ڈی ٹیگنگ اور بار کوڈنگ کا مقصد یاتریوں اور ان کی گاڑیوں کی لوکیشن کی ہمہ وقت مانیٹرنگ یقینی بنانا ہے۔

واضح رہے کہ سطح سمندر سے 3888 میٹرز کی بلندی پر واقع ایک پہاڑی غار میں گرما کے دوران بننے والی ایک برفانی شبیہ کو شیولنگ کے ساتھ منسوب کیا جاتا ہے جس کی ہندو عقیدت مند پوجا کرتے ہیں۔ امرناتھ یاتریوں کے لیے اس سال آن لائن ہیلی کاپٹر بکنگ سروس بھی شروع کی گئی ہے۔ 43 دنوں تک جاری رہنے والی یاتری 11 اگست کو رکھشا بندھن کے تہوار کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : Amarnath Yatra 2022: ایک لاکھ چونسٹھ ہزار سے زائد یاتریوں نے امرناتھ گپھا کے درشن کیے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.