ETV Bharat / state

All Party Meeting Begins: جموں و کشمیر میں ایل جی کے ساتھ سیاسی پارٹی میٹنگ ختم

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی جانب سے آل پارٹیز کی میٹنگ میں نیشنل کانفرنس اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی، تاہم پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی اس میٹنگ میں شامل نہیں ہوئیں۔ All Parties meeting with LG begins In Jammu and Kashmir

All Parties meeting with LG begins In Jammu and Kashmir
جموں و کشمیر میں آل پارٹی اجلاس شروع
author img

By

Published : Jun 29, 2022, 7:13 PM IST

Updated : Jun 29, 2022, 7:47 PM IST

سری نگر: جموں و کشمیر کے گورنر منوج سنہا کی میٹنگ میں نیشنل کانفرس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے علاوہ اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری، کانگریس کے صدر غلام محمد میر، سی پی آئی ایم کے اسٹیٹ سیکریٹری یوسف تاریگامی نے شرکت کی۔

وہیں پی ڈی پی ترجمان سہیل بخاری نے کہا کہ ایل جی کو میٹنگ کا ایجنڈا واضح کرنا چاہیے تھا اور انہیں اس میٹنگ میں موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرنا چاہیے۔ پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد لون دلی میں ہیں جس کی وجہ سے وہ اس میٹنگ میں شرکت نہیں کر سکے۔

جموں و کشمیر میں آل پارٹی اجلاس شروع

اس سے قبل جموں و کشمیر کے لیفننٹ گورنر منوج سنہا نے کشمیر کے تمام سیاسی پارٹیوں کے سربراہوں کو میٹنگ کے لیے مدعو کیا تھا، جس کے بعد کشمیر کی سیاسی رہنماؤں نے ایل جی کی میٹنگ کا دعوت نامہ موصول ہونے کی تصدیق کی تھی۔

جموں و کشمیر میں ایل جی کے ساتھ سیاسی پارٹی میٹنگ جاری

قابل ذکر ہے کہ ایک عرصہ قبل وزیر اعظم مودی نے جموں و کشمیر کے تمام مین سٹریم سیاسی جماعتوں کے صدور کو کل جماعتی اجلاس میں مدعو کیا تھا جس میں مودی نے کشمیر سے "دلی سے دوری اور دل کی دوری" مٹانے کی بات تھی، لیکن اس میٹنگ کے بعد کوئی اور پیش رفت نہیں ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: LG Sinha Invites Political Parties for High-Tea: منوج سنہا نے سیاسی پارٹیوں کو میٹنگ کے لیے دعوت دی

Last Updated : Jun 29, 2022, 7:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.