ETV Bharat / state

تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود کم اجرت پر کام کرنے پر مجبور - محکمہ جل شکتی میں قلیل اجرت پر کام کر رہے

ورکرز ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ حکومت نے ہم سے وعدہ کیا تھا کی سات سال کے بعد مستقلی کے آرڈر دیے جائیں گے۔ لیکن آج تک وہ وعدے وعدے ہی رہے۔

ورکرس ایسوسیشن کے صدر منصور احمد بٹ
ورکرس ایسوسیشن کے صدر منصور احمد بٹ
author img

By

Published : Sep 30, 2020, 9:01 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے شہر سرینگر میں محکمہ جل شکتی کے ورکرس نے پریس کانفرنس منعقد کی۔ اس دوران ورکرس ایسوسیشن کے صدر منصور احمد بٹ نے کہا کہ گزشتہ دہائیوں سے ہم اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے باوجود محکمہ جل شکتی میں قلیل اجرت پر کام کر رہے ہیں۔

ورکرس ایسوسیشن کے صدر منصور احمد بٹ

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہم سے وعدہ کیا تھا کی سات سال کے بعد مستقلی کے آرڈر دیے جائیں گے۔ لیکن آج تک وہ وعدے وعدے ہی رہے اور ہم سے بیگاری لی جا رہی ہے۔ اس ظلم کی چکی میں ہم پیسے جا رہے ہیں۔ ہمارے افراد خانہ بھکمری کا شکار ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'حکومت ٹرینڈ ٹیچر کو کیوں ٹرینڈ کرنا چاہتی ہے؟'

انہوں نے کہا کہ جموں میں اس وقت پی ایچ ای امپلائز فرنٹ کئی روز سے کام چھوڑ ہرتال پر ہیں۔ اب حالات ایسے بن چکے ہیں کہ ہمارے پاس اجتماعی خودکشی کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ اس دوران انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے اور ہمیں مستقل کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.