ETV Bharat / state

برفباری کے بعد سرینگر ہوائی اڈے پر پروازیں بحال - urdu news

ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے ایک عہدیدار نے کہا 'متعدد پروازیں منسوخ ہونے کے بعد دیر شام موسم میں بہتری آئی، جس کے بعد بیشتر پروازیں سرینگر پہنچی اور یہاں سے پروازوں نے دوسرے مقامات کے لیے اڑان بھری'۔

air traffic
air traffic
author img

By

Published : Jan 10, 2021, 7:47 AM IST

جموں و کشمیر میں گذشتہ روز برفباری کی وجہ سے کئی پروازیں منسوخ کی گئی تھی، وہیں دیر شام موسم میں بہتری آنے کے بعد ہوائی ٹریفک ایک بار پھر بحال ہو گئی ہے۔

گذشتہ روز برفباری کی وجہ سے دوپہر کے وقت متعدد پروازوں کو منسوخ کیا گیا تھا۔

ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے ایک عہدیدار نے کہا 'متعدد پروازیں منسوخ ہونے کے بعد دیر شام موسم میں بہتری آئی، جس کے بعد بیشتر پروازیں سرینگر پہنچی اور یہاں سے پروازوں نے دوسرے مقامات کے لیے اڑان بھری'۔

انہوں نے کہا 'برفباری رکنے کے بعد رن وے پر سے برف ہٹائی گئی اور پھر ہوائی ٹریفک بحال ہوئی۔

جموں و کشمیر میں ان دنوں بارش اور برفباری کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، کشمیر میں بھاری برف باری کی وجہ سے ہوائی سفر تو متاثر ہوا ہی، اس کے ساتھ ہی گاڑیوں کی آمدورفت بھی متاثر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے
کورونا کی ٹیکہ کاری 16 جنوری سے ہوگی شروع

رواں ہفتہ کے اوائل میں بھاری برف کی وجہ سے ابھی تک سڑکیں ڈھکی ہوئی ہیں، شہر سے دور دراز رہنے والے عوام کو بہت مشکلات کا سامنا ہے۔ وہیں برفباری و بارش کی وجہ سے پانی و بجلی کی فراہمی بھی کافی حد تک متاثر ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.