سرینگر: وادی کشمیر میں آج تمام اسکول سرمائی تعطیلات کے بعد دوبارہ کھلیں گے۔وہیں بانڈی پورہ کے سرحدی علاقہ گریز میں سرکاری و نجی اسکول 5 مارچ کو کھلیں گے ۔ اس حوالے سے گریز مجسٹریٹ نے ایک حکم نامہ بھی جاری کیا تھا جس کے مطابق برفباری کی پیشن گوئی اور برفانی تودے کے انتباہ کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے یکم مارچ کے بجائے 5 مارچ کو دوبارہ کھلیں گے۔
واضح رہے کہ یو ٹی لداخ نے بھی کرگل ضلع کے لیے بھی سرمائی تعطیلات میں توسیع کا اعلان کیا تھا۔ انتطامیہ نے اسکولوں کے لیے سرمائی تعطیلات 12 مارچ تک بڑھا دی ہے ۔وہیں انتظامیہ نے عملے کے ارکان کو اسکولوں میں ضروری انتظامات کرنے کے لیے 10 مارچ کو اسکولوں میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی۔ محکمے اسکول ایجوکیشن کشمیر نے گذشتہ روز سرینگر کے اسکولی میں اوقات کار میں تبدیلی لائی ہے۔سرینگر میں اسکولی اوقات کار صبح 9 بجے سے دوپہر کے 2 بجے تک رکھا گیا ہے ۔اس حوالے سے باضابطہ طور ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ اسکول ایجوکیشن سرینگر نے تمام اسکولوں کو نئے اوقات کار پر سختی اور سنجیدگی سے عمل پیرا رہنے کی تاکید کی ہے۔
اس سے قبل محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اول تا ساتویں اور نویں جماعت کے امتحانات کو مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔ اسکولوں میں نئے سیشن کا کلاس ورک شروع کرنے کی خاطر محکمہ اسکول ایجوکیشن نے تمام چیف ایجوکیش افسران اور تمام پرنسپل صاحبان کو ہدایت دی ہے کہ وہ پہلی سے ساتویں اور نویں جماعت کے امتحانات کو 20 مارچ تک مکمل کریں۔واضح رہے کہ یکساں تعلیمی کلینڈر کا نفاذ عمل میں لانے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب جموں وکشمیر کے طلبہ بھی دیگر ریاستوں اور یوٹیز کے طلبہ کے ساتھ مارچ اپریل سیشن میں امتحانات میں شریک ہوں گے۔
مزید پڑھیں: Srinagar School Timing Changed سرینگر میں اسکولی اوقات کار میں تبدیلی
واضح رہے کہ یو ٹی لداخ نے بھی کرگل ضلع کے لیے بھی سرمائی تعطیلات میں توسیع کا اعلان کیا تھا۔ انتطامیہ کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق اب اسکولوں کی سرمائی تعطیلات 12 مارچ تک ہوگی۔تاہم عملے کے ارکان ضروری انتظامات کرنے کے لیے 10 مارچ کو اسکولوں میں رپورٹ کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن کشمیر نے کچھ روز قبل تمام چیف ایجوکیش افسران اور سبھی پرنسپلز کو ہدایت دی کہ وہ ایک سے نویں جماعت کے امتحانات کو اگلے ماہ 20 مارچ تک مکمل کریں۔
اس سے قبل جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے دسویں گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ ریگولر امتحانات کے لیے تاریخوں کا اعلان کیا تھا۔ واضح رہے کہ کشمیر ڈویژن کے تمام ڈگری کالجز اور جموں ڈویژن کے سرمائی زونوں کے ڈگری کالج سرمائی تعطیلات کے بعد دوبارہ 15 فروری کو کھلیں تھے۔جموں و کشمیر اعلیٰ تعلیم محکمے نے کالجوں کو 27 دسمبر سے 14 فروری تک سرمائی تعطیلات دی تھی۔