ETV Bharat / state

حاملہ خواتین کو مکمل احتیاط برتنے کی تلقین - ڈاکٹر شبیر صدیقی

کشمیر میں حالیہ دنوں درجنوں حاملہ خواتین کورونا وائرس سے متاثرہ پائی گئیں جبکہ کئی حاملہ خواتین کی کورونا وائرس کے سبب موت بھی واقع ہوئی ہے، اس حوالے سے حاملہ خواتین کو بھرپور احتیاط برتنے کی تلقین کی جا رہی ہے۔

حاملہ خواتین کو بھرپور احتیاط برتنے کی تلقین

author img

By

Published : Jun 8, 2020, 5:27 PM IST

جموں وکشمیر میں کووڈ19 سے جہاں عام لوگ متاثر ہو رہے ہیں وہیں حاملہ خواتین کے اس مہلک وائرس میں مثبت پائے جانے کے بعد لوگوں میں تشویش پیدا ہوگئی ہے.

وادی کشمیر کے سب سے بڑے زچگی ہسپتال لل دید کے میڈیکل سپرانٹینڈنٹ ڈاکٹر شبیر صدیقی نے ایک ٹی وی بھارت کو بتایا کہ حاملہ خواتین کے کیسز میں اضافے کی وجہ یہ ہے کہ انتظامیہ نے تمام حاملہ خواتین کے ٹیسٹ شروع کئے ہیں جس سے انکی تعداد بڑھ گئی ہے۔

حاملہ خواتین کو بھرپور احتیاط برتنے کی تلقین

انکا کہنا ہے کہ اگرچہ حاملہ خواتین کا ٹیسٹ مثبت آنا تشویش والی بات نہیں ہے لیکن حاملہ خواتین کو کووڈ19 کے لیے جاری کئے گئے رہنما خطوط پر لازمی طور عمل کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ حاملہ خواتین غیر ضروری طور ہسپتال یا کسی بھی طبی مرکز جانے سے گریز کریں۔

ڈاکٹر شبیر کے مطابق حاملہ خواتین کے لیے ایک خصوصی ہیلپ لائن دستیاب رکھی گئی ہے، جس پر حاملہ خواتین ماہرین سے فون پر ہی مشورہ حاصل کر سکتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.