ETV Bharat / state

آر ٹی پی سی آر ٹیسٹز کی شرح بڑھانے کی ہدایت - جموں و کشمیر میں آر ٹی پی سی ٹیسٹز

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کے جاری کردہ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ روزانہ کئے جارہے کورونا ٹیسٹنگ کا مشاہدہ کرنے کے بعد یہ بات معلوم ہوئی کہ تمام اضلاع میں مقرر تعداد سے کم ٹیسٹ ہورہے ہیں۔ معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے تمام چیف میڈیکل افسران، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور بلاک میڈیکل افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں آر ٹی پی سی آر ٹیسٹز کے عمل کو بڑھائیں۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو
author img

By

Published : Jun 25, 2021, 11:58 AM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرینگر میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز نے وادی کے تمام اضلاع میں آر ٹی پی سی آر ٹیسٹز کی شرح بڑھانے کی ہدایت دی ہے۔

جاری کردہ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ روزانہ کئے جارہے کورونا ٹسٹنگ کا مشاہدہ کرنے کے بعد یہ بات معلوم ہوئی کہ تمام اضلاع میں مقرر تعداد سے کم ٹسٹ ہورہے ہیں۔

معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے تمام چیف میڈیکل افسران، میڈیکل سپرنٹنڈنٹز اور بلاک میڈیکل افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں آر ٹی پی سی آر ٹیسٹز کرانے کے عمل کو بڑھا دیں۔

اس سے قبل کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت کے دوران محکمہ صحت و طبی تعلیم نے تمام لیبارٹریز کا بوجھ کم کرنے کے لیے غیر ضروری آر ٹی پی سی آر ٹیسٹنگ سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ممبئی حملے میں مطلوب طہور رانا کو امریکہ کی تحویل میں ہی رکھنے کا حکم

وادی کے ہر ضلع میں روزانہ 650 افراد کی آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کرنے کی ہدایت دی گئی تھی لیکن اوسط ہر ضلع میں صرف 500 آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ ہی ممکن ہو پا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں پھر سے کورونا سے اموات کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 14 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.