سرینگر: جموں و کشمیر کے عوامی انتاظمی محکمہ کی جانب سے جمعہ کے روز دو آئی اے ایس افسران کے حوالے سے تبادلہ اور تقرری کا آڈر اجرا کیا گیا۔حکم نامے کے مطابق آئی اے ایس افسر پرشانت گویا، جو محکمہ صنعت اور تجارت میں پرنسپل سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، کو ہاؤسنگ اور شہری ترقی کے محکمے میں پرنسپل سکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
اسی طرح آئی جی پی ٹریفک جموں و کشمیر وکرمجیت سنگھ کو محکمہ صنعت و تجارت میں کمشنر سیکرٹری کا اضافی چارج دیا گیا ہے ۔اس کے ساتھ ہی ایچ راجیش پرساد جنہیں پاؤر ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ میں پرنسپل سکریٹری کا اضافی چارج دیا تھا اس سے فارغ کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: Transfer In Police Department گجراتی ٹھگ کو سکیورٹی دینے والے پولیس افسر کا تبادلہ
واضح رہے کہ گزشتہ روز جموں و کشمیر انتظامیہ نے 32 پولیس کے سینیئر افسران کے تبادلہ کیے تھے۔حکم نامے کے مطابق شیخ ذوالفقار آزاد کا تبادلہ کیا گیا ہے اور ان کو ادھمپور کی جموں کشمیر پولیس ٹریننگ ایکاڈمی کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے۔بتادیں کہ شیخ ذوالفقار آزاد مارچ میں سرخیوں میں تب آئے جب گجراتی ٹھگ کرن پٹیل نے جموں کشمیر انتظامیہ کو چونا لگا کر وی آئی پی پروٹوکول کے تحت سیکورٹی پروٹوکول حاصل کیا تھا۔ اس وقت شیخ ذوالفقار آزاد سپرنٹنڈنٹ پولیس سکیورٹی کشمیر تھے ۔