جموں و کشمیر انتظامیہ نے یونین ٹیریٹری میں نجی میڈی سیٹی کے قیام کے لئے محکمہ صنعت و حرفت کو 750 کنال زمین منتقل Land Transfer in J&K کی ہے۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت میں منگل کو انتظامی کونسل کی ایک میٹنگ منعقد کی ہوئی جس میں ایل جی کے دو مشیر فاروق خان، راجیو رائے بھٹناگر، چیف سیکریٹری ارون کمار مہتا اور ایل جی کے پرنسپل سیکریٹری نتیشور کمار موجود تھے۔
سرکاری بیان کے مطابق یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کس مقام پر زمین منتقل کی گئی ہے تاہم بتایا جا رہا ہے کہ سرینگر کے مضافات سمپورہ میں ای ڈی آئی کے متصل یہ اراضی محکمہ صنعت و حرفت کو منتقل Administrative Council Orders Land Transfer in J&Kکی گئی ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میڈی سٹی کے قیام سے جموں و کشمیر میں طبی تعلیم یافتہ افراد کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور لوگوں کو مزید طبی سہولیات دستیاب رہیں گی۔
اس کے علاوہ انتظامی کونسل نے ضلع کٹھوعہ میں محکمہ کھیل کود کو 144 کنال اراضی منتقل کی ہے جہاں بی جے پی کے مرحوم لیڈر ارون جیٹلی کے نام سے منسوب کھیل کا میدان تعمیر کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: Land Transferred to Army in Kashmir:'فوج کو زمین منتقل کرنا دفعہ 370 کی منسوخی کی ایک اور کڑی ہے'
وہیں کونسل نے ضلع شوپیان میں محکمہ صنعت و حرفت کو 750 کنال اراضی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں نیا انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد مقامی انتظامیہ نے کئی ہزار اراضی کی نشاندہی کی ہے Land Transfer in J&K Post Article 370 Abrogation جو محکمہ صنعت و حرفت کو منتقل کی جا رہی ہے جس پر نجی کاروباری صنعتی ڈھانچوں کی تعمیر اور دیگر کاروباری سرگرمیاں کی جارہی ہیں۔