ETV Bharat / state

تمام ہسپتالوں میں معمول کی طبی خدمات دوبارہ بحال کرنے کا حکم

جاری کردہ حکمنامے میں کشمیر کے سبھی 10 اضلاع کے سی ایم اوز، بی ایم اوز اور میڈکل سپرانٹنڈنٹس سے کہا گیا کہ وہ ہسپتالوں میں مریضوں کی تشخیص کے لیے معمول کی او پی ڈی اور دیگر طبی سہولیات کو بحال کریں۔

تمام ہسپتالوں میں معمول کی طبی خدمات دوبارہ بحال کرنے کا حکم
تمام ہسپتالوں میں معمول کی طبی خدمات دوبارہ بحال کرنے کا حکم
author img

By

Published : Jul 9, 2021, 7:17 PM IST

لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے کشمیر صوبے کے سبھی ہسپتالوں میں تمام طرح کی صحت خدمات کو دوبارہ شروع کرنے کا حکمنامہ جاری کیا ہے۔

جمعہ کے روز انتظامہ نے کشمیر صوبے کے تمام چھوٹے بڑے ہسپتالوں میں معمول کی او پی ڈیز کے علاوہ تمام طرح کی سرجریز کو پھر سے بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔

جاری کردہ حکمنامے میں سبھی 10 اضلاع کے سی ایم اوز، بی ایم اوز اور میڈکل سپرانٹنڈنٹوں سے کہا گیا کہ وہ ہسپتالوں میں مریضوں کی تشخیص کے لیے ہسپالوں میں معمول کی او پی ڈی اور دیگر طبی سہولیات کو بحال کر کے بیماروں کو راحت پہنچائے۔

رواں برس اپریل کے مہینے میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت کے ساتھ ہی صوبے کے تمام بڑے اور ضلع ہسپتالوں میں معمول کی طبی خدمات کو معطل کیا گیا۔ جس وجہ سے ہسپتالوں میں غیر کووڈ مریضوں کو علاج ومعالجہ نہ ملنے کی وجہ سے کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ لیکن اب کورونا وائرس کی دوسری لہر کمزور پڑ گئی ہے اور کئی ہفتوں سے کورونا کے مثبت معاملات میں کمی کے باعث انتظامیہ ایک اہم پیش رفت کے طور سبھی ہسپتالوں میں معمول کا کام کاج بحال کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

اس سے قبل جے ایل این ایم ہسپتال رعناواری اور بڑے ہسپتال شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں بھی او اپی ڈی، معمول کی سرجریاں اور دیگر طبی خدمات کو بحال کیا جاچکا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Eid Ul Adha: جموں و کشمیر: قربانی کے جانوروں کے قیمتیں طے

واضح رہے کورونا وائرس کے بڑھتے مثبت معاملات کے پیش نظر رواں برس اپریل مہینے کی 8 تاریج سے ہستپال میں معمول کی او پی ڈی کو بند کرنا پڑا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.