ETV Bharat / state

سماج دشمن عناصراور افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے: اے ڈی جی پی وجے کمار - جموں و کشمیر پولیس

کشمیر کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کی خاطر اے ڈی جی پی (لا اینڈ آرڈر) وجے کمار کی سربراہی میں جمعرات کے روز پولیس کنٹرول روم میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں پولیس اور انٹیلی جنس ونگ کے سینئر آفیسران نے شرکت کی۔ Law and Order Situation Meeting In Kashmir

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 30, 2023, 8:34 PM IST

سرینگر: ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (لا اینڈ آرڈر) وجے کمار کی سربراہی میں جمعرات کے روز ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اے ڈی جی پی نے آفیسران کو ہدایت دی کہ وہ سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر پیشگی اقدامات کریں۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کی خاطر اے ڈی جی پی وجے کمار کی سربراہی میں جمعرات کے روز پولیس کنٹرول روم میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں پولیس اور انٹیلی جنس ونگ کے سینئر آفیسران نے شرکت کی۔میٹنگ میں شریک آفیسران نے پچھلے دو دنوں کے دوران کشمیر میں پیش آنے والے واقعات کے بارے میں بریفنگ دی۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی کے لئے انہیں کافی سراہا ۔انہوں نے آفیسران کو ہدایت دی کہ کسی کو بھی موجودہ صورتحال سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔اے ڈی جی پی نے صورتحال پر مکمل کنٹرول رکھنے کے بھی احکامات صادر کئے۔

مزید پڑھیں:

اے ڈی جی پی نے میٹنگ میں موجود آفیسران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ افواہیں پھیلانے والے شر پسندوں کی شناخت کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔انہوں نے امن و قانون کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے کہا کہ انٹیلی جنس ایجنسیاں صورتحال پر گہری نظر رکھیں اور ایسے افراد کی نشاندہی کرئے جو پر امن حالات کو درہم برہم کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.