سروس سلیکشن بورڈ کے تحت کل پوری وادی میں اکاونٹس اسسٹنٹس کے لیے امتحانات منعقد کئے جا رہے ہیں سب ضلع ترال میں اس کے لیے گیارہ مراکز بنائے گیے ہیں ان مراکز میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے زونل ایجوکیشن آفیسر ترال کے ساتھ تمام مراکز کا جائزه لیا۔ Arrangements For SSB exam
اپنے معائنہ کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے نگران عملے سے بات چیت کی اور تمام امتحانی مراکز میں انتظامات بالخصوص بیٹھنے کے انتظامات، صفائی، گنجائش اور روشنی کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔
امتحان کے شفاف اور منصفانہ انعقاد پر زور دیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو امتحان کے دوران پرامن ماحول کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے زونل ایجوکیشن آفیسر ترال جاوید احمد جاوید نے بتایا کہ امیدواروں کے لیے سب ڈویژنل لیول پر تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں اور اگر موسم ناسازگار ہوا تو امیدواروں کے لیے گرمی کا بھی بندوبست کیا جائے گا۔