سرینگر: جموں و کشمیر انتظامیہ نے تیزاب متاثرہ سحر نظیر کو سرینگر کے لیے اسٹینڈینگ کونسل مقرر کیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ قانون، انصاف اور پارلیمانی امور نے ایک حکمنامہ 2156-JK (LD) of 2022 بھی جاری کیا۔
حکمنامے کے مطابق "خواتین کے خلاف جرائم کا شکار ہونے والوں کو بااختیار بنانے اور تیزاب مثاثرین کی ترقی، بحالی اور مساوی مواقع فراہم کرنے اور معاشرے میں ایک باعزت مقام دلانے کے لیے انتظامیہ نے ایڈووکیٹ سحر نظیر کو سرینگر کی ماتحت عدالتوں کے سامنے سرکاری مقدمات کا دفاع کرنے کے لیے وکیل کے طور پر مقرر کیا ہے۔
مزید پڑھیں: