ETV Bharat / state

اچھن ڈمپنگ سائٹ مقامی بستی کے لیے وبال جان - اچھن بستی

سنہ 2016 میں ایس ایم سی نے اچھن ڈمپنگ سائٹ پر 'ویسٹ ٹو اینرجی' یعنی سائنٹفک طریقے سے کوڑے سے توانائی پیدا کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ لیکن ابھی تک اس منصوبہ پر کوئی کام نہیں ہوا ہے۔

اچھن ڈمپنگ سائٹ مقامی بستی کے لیے وبال جان بن گئی

author img

By

Published : Mar 19, 2021, 6:50 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع سرینگر میں جمع ہونے والا کوڑا کرکٹ اچھن بستی کے لیے وبال جان بنا ہوا ہے۔ دراصل سرینگر میں بستیوں، سرکاری دفاتر اور ہسپتالوں سے نکلنے والا کچرا شہر کے مضافات میں واقع سید پورہ کے 'اچھن ڈمپنگ سائٹ' پر پھینکا کیا جاتا ہے۔

سرینگر میونسپل کمیٹی کے اہلکار روزانہ گاڑیوں میں کوڑا بھر کر اچھن میں 540 کنال اراضی پر مشتمل ڈمپنگ سائٹ پر ڈمپ کرتے ہیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے 'علاقے میں کوڑا ڈمپ کرنے کی وجہ سے انہیں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے'۔

اچھن ڈمپنگ سائٹ مقامی بستی کے لیے وبال جان بن گئی

وہیں، محکمہ پولیوشن کنٹرول بورڈ کے مطابق اگر اس کوڑے کو سائنسی طریقے سے ٹھکانے نہیں لگایا گیا تو اس سے انسانوں اور ساتھ ہی ماحولیات کو شدید خطرہ ہے۔ سنہ 2016 میں ایس ایم سی نے اچھن ڈمپنگ سائٹ پر 'ویسٹ ٹو اینرجی' یعنی سائنٹیفک طریقے سے کوڑے سے توانائی پیدا کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ لیکن ابھی تک اس منصوبہ پر کوئی کام نہیں ہوا ہے۔

سرینگر میونسپل کارپوریشن کے مطابق 'شہر کو صاف رکھنے کے لیے ان کے پاس عملے کی کمی کے علاوہ گاڑیوں اور مشینوں کی بھی کمی ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
محبوبہ مفتی کو جاری کیے گئے سمن پر روک لگانے سے ہائی کورٹ کا انکار

ایس ایم سی میں کل 3600 افراد کی ضرورت ہے لیکن فی الوقت محض 2100 افراد ہی پورے شہر کے کوڑے کو جمع کرنے میں مصروف ہیں۔

حالیہ دنوں میں نئے ایس ایم سی کمشنر اطہر عامر خان نے بھی اچھن ڈمپنگ سائٹ کا دورہ کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے یقین دہانی کرائی تھی کہ 'اس ڈمپنگ سائٹ کو جدید طریقے سے بنایا جائے گا تاکہ مقامی عوام کی مشکلات کا ازالہ ہو'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.