سرینگر: ایک اہم پیشرفت کے تحت جموں و کشمیر انتظامیہ نے جمرات کو کشمیری پنڈت سرکاری ملازمین کے لیے ٹرانزٹ رہائش کی تعمیر کے لیے کپواڑہ ضلع میں 36 کنال سے زائد اراضی واگزار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "انتظامی کونسل (اے سی) جس کی یہاں لیفٹیننٹ گورنر، منوج سنہا کی صدارت میں میٹنگ ہوئی، نے محکمہ ریونیو کی تجویز کو منظوری دے دی کہ زمین کو عوامی مقاصد کے لیے منتقل کیا جائے۔"Land transferred for Kashmiri pandits
لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر، جموں و کشمیر کے چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا اور لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشوار کمار نے میٹنگ میں شرکت کی۔اس کے مزید کہا گیا ہے کہ"انتظامی کونسل نے گاؤں کولنگم باغ، تحصیل ہندواڑہ، ضلع کپواڑہ میں واقع 36 کنال 14 مرلہ اراضی کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ ریلیف، رحبلیٹیشن اور رکنسٹرکشن کے محکمے کے حق میں منتقل کرنے کی منظوری دی تاکہ وزیر اعظم ترقیاتی پیکج کے تحت کام کر رہے کشمیری پنڈت سرکاری ملازمین کے لیے ٹرانزٹ رہائش (1BHK) کی تعمیر کی جا سکے۔ Accommodation for Kashmiri Pandit employees
قابل ذکر ہے کہ سال 2008 میں بھارت سرکار نے کشمیری ہندوؤں کو 3000 سرکاری نوکریوں کی پیشکش کا پیکیج فراہم کیا تھا اور سال 2015 میں 3000 سرکاری ملازمتوں کی اضافی منظوری دی گئی تھی۔
مجوزہ منصوبہ ان کشمیری پنڈت ملازمین کو رہائش کی سہولیات فراہم کرے گا اور وادی کشمیر میں کشمیری ہندوؤں کی واپسی اور بحالی کو مضبوط بنانے میں مؤثر طریقے سے مدد کرے گا جس کا مقصد 1990 سے پہلے موجود کشمیری معاشرے میں شمولیت کو بحال کرنا ہے۔ Land For Accommodation Of Kashmiri Pandits
اس کے مزید، گاؤں چوڑی، تحصیل باہو، ضلع جموں میں واقع 35 کنال اراضی کو سبسڈیری انٹیلی جنس بیورو (SIB)، وزارت داخلہ، بھارت سرکار کے حق میں منتقل کرنے کی منظوری بھی دی گئی تاکہ ان کے ملازمین کے لیے رہائشی مکانات کی تعمیر کی جا سکے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ "یہ منصوبہ انسداد انٹیلی جنس ایجنسی کے کام کو مضبوط کرے گا اور اس طرح داخلی سلامتی کو فروغ دے گا۔ اراضیGFR-2017 کے قاعدہ 310 کے تحت سال 2022 کے سٹیمپ ڈیوٹی کے مطابق 24.50 کروڑ روپے ٹرانسفر ویلیو کی ادائیگی پر منتقل کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : Kashmiri Pandit Protest in Budgam: پناہ گزین کے عالمی دن کے موقعے پر کشمیری پنڈتوں کا احتجاج