ETV Bharat / state

کسانوں کی حمایت میں عام آدمی پارٹی کا احتجاج

author img

By

Published : Jan 14, 2021, 7:31 PM IST

گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کے نئے قوانین کو نافذ کرنے پرروک لگانے کا حکم دیا تھا۔ وہیں، کسان لیڈروں کا کہنا ہے کہ حکومت جب تک ان قوانین کو واپس نہیں لے لیتی تب تک وہ اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

Aam Admi Protests
احتجاج

سپریم کورٹ کی جانب سے زرعی قوانین کے نفاذ پر روک لگائے جانے کے باوجود آج پھر سے جموں میں عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے کسانوں کی حمایت میں احتجاج کیا۔

احتجاج

عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے مرکز کی مودی حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اور زراعت سے متعلق مرکزی حکومت کے تینوں قانون کو واپس لینے کی اپنی مانگ کو دہرایا۔

گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کے نئے قوانین کو نافذ کرنے پر فی الحال روک لگانے کا حکم دیا ہے جبکہ کسان لیڈروں کا کہنا ہے کہ حکومت جب تک ان قوانین کو واپس نہیں لے لیتی تب تک وہ اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: زرعی قوانین کی واپسی تک احتجاج جاری رہے گا: کسان یونین

احتجاج میں شامل لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کسانوں سے ٹکراؤ کے حالات پیدا کرکے سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان قوانین کو واپس نہیں لیا گیا تو وہ 26 جنوری کو لال قلعہ پہنچیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.