سرینگر:مستقبل قریب میں جموں وکشمیر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیشِ نظر عام آدمی پارٹی نے پیر کے روز جموں و کشمیر یونٹ کو تحلیل کر دیا، تاکہ اس سے نئے سرے سے ترتیب دیا جا سکے۔پارٹی کے الیکشن انچارج عمران حسین نے ایک ٹویٹ میں اس بات کی جانکاری دی۔AAP Dissolves JK Cadre
عمران حسین نے کہا کہ عام آدمی پارٹی بہت جلد نئے یونٹ کا جلد اعلان کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں آنے والے انتخابات اور حد بندی کی تکمیل کے پیش نظرعام آدمی پارٹی جموں و کشمیر میں گاؤں اور بوتھ سطح تک پارٹی کی تشکیل دے رہے ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر یونٹ کو تحلیل کرنے کا فیصلہ ملک بھر میں پارٹی کے توسیع کے ایک حصے کے طور پر لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
ایک طرف جہاں جموں و کشمیر میں پارٹی کی توسیع کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں، وہیں سابق ریاستی وزیر یش پال کنڈل، سابق رکن اسمبلی بلونت سنگھ منکوٹیا، ڈی ڈی سی ممبر ترنجیت سنگھ ٹونی اور سابق کانگریس لیڈر سریندر سنگھ شنگاری روان برس کے اپریل میں عام آدمی پارٹی میں شامل ہوئے۔ان نمایاں چہروں کے ساتھ سو سے زیادہ مقامی لیڈران بشمول پنچائتی نمائندگان بھی 8 اپریل کو پارٹی میں شامل ہوئے۔جبکہ مئی میں نیشنل پینتھرس پارٹی کے چیئرمین ہرش دیو سنگھ بھی عام آدمی پارٹی میں شامل ہوئے تھے