ETV Bharat / state

Promotion of Punjabi Language دفعہ 370 کے بعد پنجابی زبان کمزور ہو گئی ہے، سکھ رہنما - دفعہ 370 کے بعد پنجابی زبان کمزور

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سکھ لیڈر جگموہن رینا نے کہا کہ "دفعہ 370 کے بعد پنجابی زبان کمزور ہو گئی اور حکومت کو چاہیے کہ اس پر توجہ دے۔ یہ کسی مخصوص طبقے کی زبان نہیں ہے بلکہ سب کی زبان ہے۔ Two-Day Punjabi Seminar

دفعہ 370 کے بعد پنجابی زبان کمزور ہو گئی ہے : سکھ رہنما

author img

By

Published : Sep 2, 2022, 5:37 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سرینگر میں منگل کے روز پنجابی زبان کو فروغ دینے کے غرض سے دو روزہ سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس سمینار میں وادی کے معروف پنجابی ادیب اور مصنفین نے شرکت کی۔ وہیں پنجابی زبان کو فروغ دینے کے غرض سے غور و فکر بھی کیا گیا۔ Promotion of punjabi language

ویڈیو

اس موقعے پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سکھ لیڈر جگموہن رینا نے کہا "دفعہ 370 کے بعد پنجابی زبان کمزور ہو گئی ہے اور حکومت کو چاہیے کہ اس پر توجہ دے تاکہ یہ زبان سب سیکھیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پنجابی زبان اسکولز میں بھی پڑھائی جائی۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف کسی مخصوص طبقے کی زبان نہیں ہے بلکہ سب کی زبان ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں میں پنجابی 9ویں نمبر پر آتی ہے۔ اس کے باوجود بھی اس کے فروغ کے لیے کچھ نہیں کیا جا رہا ہے۔"

اُن کا مزید کہنا تھا کہ "جس طریقے سے کشمیری زبان کو فروغ دینے کے لیے کوشش کی گئی اور پھر کامیابی بھی ملی ایسی ہی کوشش پنجابی کے ساتھ بھی ہونا چاہیے۔ پنجابی نغمے ہر شادی میں پسند کیے جاتے ہیں لیکن جب بات لکھنے کی آتی ہے تو ہم لاچار نظر آتے ہیں۔"Punjabi Seminar in srinagar

اسی طرح کے خیال اس سمینار میں پیپر پریزنٹیشن کے لیے آئی واحد جواں سال خاتون رویندر کور کا کہنا تھا کہ "اس سمینار کا مقصد ہے کہ ہم اپنی زبان پنجابی کی طرف نوجوانوں کو راغب کر سکے۔ آج انہی سب باتوں پر غور فکر کیا جائے گا اور دوسری زبانوں کی طرح پنجابی کو بھی فروغ دینے کی کوشش کی جائے۔Two-Day Punjabi Seminar

اُن کا مزید کہنا تھا کہ" اسکول اور کالجوں میں ہی نہیں بلکہ یونیورسٹی سطح پر بھی متعارف کی جانی چاہیے۔ پنجاب کے کئی قلم کار یہاں آج موجود ہیں جن کے تجربات کام آئیں گے۔ زبان کو فروغ دینے میں والدین، استاد اور پھر معاشرے کا اہم کردار ہوتا ہے۔"

یہ بھی پڑھیں: samagm at Gamraj Tral: گامراج ترال میں سالانہ سماگم پروگرام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.