ETV Bharat / state

سوپور: ریہڑی پٹری والوں کے لیے ایک پروگرام کا انعقاد

شمالی کشمیر کے تحصیل ہیڈ کوارٹر سوپور پولیس اسٹیشن کے افسر اعظم خان و ایگزیکیٹیو میونسپل کے اعلیٰ افسران کی سربراہی میں ریہڑی پر کاروبار کرنے والوں کے لیے ڈاک بنگلہ سوپور میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔

A program at Dak Bangla Sopore for vendors
ریہڑی پر کاروبار کرنے والوں کے لیے ڈاک بنگلہ سوپور میں ایک پروگرام
author img

By

Published : Jan 19, 2021, 9:16 PM IST

قصبہ سوپور میں میونسپل کونسل، جموں و کشمیر پولیس اور جے اینڈ کے بینک کی مشترکہ تعاون سے ریڑھی وپٹری پر کاروبار کرنے والوں کے لیے ایک اسیکم کے تحت انہیں مین ٹاؤن سے دوسری جگہ منتقل کیا گیا۔

ریہڑی پر کاروبار کرنے والوں کے لیے ڈاک بنگلہ سوپور میں ایک پروگرام

نئی جگہ ملنے پر ریہڑی پٹری پر کاروبار کرنے والے لوگوں نے سوپور پولیس اور میونسپل کمیٹی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ریہڑی پٹری والوں کو نئی جگہ ملنے کے بعد اب سوپور میں ٹریفک جام ختم ہونے کے امکان بڑھ گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق شمالی کشمیر کے تحصیل ہیڈ کوارٹر سوپور پولیس کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر اعظم خان ایگزیکیٹیو میونسپل کے اعلیٰ افسران کی سربراہی میں ریڑھی پر کاروبار کرنے والوں کے لیے ڈاک بنگلہ سوپور میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں یہ فیصلہ لیا گیا تھا کہ جو بھی ریڑھی پر اپنا کاروبار کرتا ہے ان کے لیے جموں و کشمیر بنک نے ایک سبسڈی اور کم انٹرسٹ والی اسکیم شروع کی ہے جس کے ذریعہ سے یہ لوگ اپنا کاروبار کو دوسری جگہ شروع کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: جموں و کشمیر: راشن میں تخفیف کے بعد صارفین و ملازمین میں تشویش کی لہر

یہاں سے منتقلی کی وجہ سے مین ٹاون سوپور میں بار بار ٹریفک جام کا مسئلہ ختم ہوجائے گا اور طلبا، مسافروں، بیماروں اور راہگیروں کو مشکلات سے نجات مل جائے گی۔ ریہڑی والوں کی دوسری جگہ پر منتقل پر اسٹیشن ہاؤس آفیسر اعظم خان نے تمام ریہڑی والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے پوری یکجہتی کے ساتھ سوپور پولیس اور میونسپل کمیٹی کے اس پروگرام میں اپنا تعاون پیش کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.