ETV Bharat / state

یومِ آزادی تقریب پر 94 پولیس افسران کو انعامات سے نوازا جائے گا - 94 پولیس افسران انعامات کے لیے نامزد

پانچ اگست کے بعد وادی میں بندشیں عائد کرنے اور امن و قانون کے حالات کو قابو میں رکھنے کے لئے وزارت داخلہ کی جانب سے دیے جانے والے ان انعامات میں جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف نے بیشتر حصہ لیا ہے۔

jk police
jk police
author img

By

Published : Aug 14, 2020, 3:59 PM IST

بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر جموں و کشمیر پولیس میں تعینات 94 پولیس افسران اور اہلکاروں کو انعامات کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

15 اگست کو ان افسران و اہلکاروں کو تقاریب کے دوران انعامات سے نوازا جائے گا۔

ان میں 81 اہلکاروں کو 'پولیس گیلینٹری میڈل'، ایک اہلکار کو 'پولیس میڈل فار ڈسٹنگوشڈ سروس'، بارہ اہلکاروں کو 'میرٹوریس سروس' سے نوازا جانا ہے۔

ان میں قابل ذکر جنوبی کشمیر رینج کے دپٹی انسپکٹر جنرل اتل کمار گوئل، ضلع اننت ناگ کے ایس ایس پی سندیپ چودھری، کولگام ضلع کے ایس پی گرندرپال کو 'گیلینٹری میڈل سے نوازا جائے گا۔

یہ افسران جنوبی کشمیر میں تعینات ہیں، جہاں رواں برس سیکورٹی فورسز نے عسکریت مخالف کامیاب کارروائیاں ابنجام دی ہیں جن میں اعلیٰ کمانڈر بشمول ریاض نائیکو کو ہلاک کیا گیا ہے۔

94 پولیس افسران انعامات کے لیے نامزد
94 پولیس افسران انعامات کے لیے نامزد
94 پولیس افسران انعامات کے لیے نامزد
94 پولیس افسران انعامات کے لیے نامزد
94 پولیس افسران انعامات کے لیے نامزد
94 پولیس افسران انعامات کے لیے نامزد

ان افسران کے علاوہ ایس پی کارگو یا سائبر سیل طاہر اشرف بھٹی کو بھی 'گیلینٹری میڈل' سے منتخب کیا گیا ہے۔

اونتی پوری ضلع کے ایس پی طاہر سلیم کو بھی 'میرٹوریس سروس' سے نوازا جائے گا۔ طاہر سلیم اور اتل کمار گوئل کو پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے ریاض نائیکو کے خلاف کامیاب آپریشن انجام دینے پر سراہا تھا۔

دیگر اعلیٰ افسران میں ایس ایس پی تیجندر سنگھ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل ودھی کمار بردھی شامل ہیں۔ موجودہ وقت میں یہ دونوں افسران این آئی اے میں تعینات ہیں اور ان کو 'گیلینٹری میڈل سے نوازا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے
سرینگر حملے کے پیچھے جیش محمد کا ہاتھ: آئی جی پی کشمیر

پانچ اگست کے بعد وادی میں بندشیں عائد کرنے اور امن و قانون کے حالات کو قابو میں رکھنے کے لئے وزارت داخلہ کی جانب سے دیے جانے والے ان انعامات میں جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف نے بیشتر حصہ لیا ہے۔

غور طلب یے کہ پانچ اگست کو دفعہ 370 کی منسوخی سے قبل ان انعامات کو نیشنل کانفرنس کے بانی اور سابق ریاست جموں و کشمیر کے پہلے وزیر اعظم شیخ محمد عبداللہ کے نام سے منسوب کیا گیا تھا لیکن پانچ اگست کے بعد ان کے نام میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.