ETV Bharat / state

جموں وکشمیر میں 5 میڈی سٹیز قائم کی جائیں گی: وزارت صحت - ایمز اونتی پورہ کا کام

مرکز نے منگل کو راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایمز جموں ایمز جموں کا 92 فیصد کام پایہ تکمیل تک پہچ گیا ہے، جبکہ ایمز اونتی پورہ کا کام 45 فیصد مکمل ہوچکا ہے۔Work Completed in Aiims JK

جموں وکشمیر میں 5 میڈی سٹیز قائم کی جائیں گی: وزارت صحت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 12, 2023, 4:46 PM IST

سرینگر:مرکز جموں وکشمیر میں 5 میڈی سٹیز قائم کرنے جارہا ہے،جن کے لیے حکومت نے منظوری دے دی ہے۔ مرکز نے کہا کہ ایمز جموں کا 92 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ ایمز اونتی پورہ پر 44 فیصد کام مکمل کیا گیا ہے۔
منگل کو راجیہ سبھا میں صحت و خاندانی بہبود کے وزیر مملکت ڈاکٹر پروین پورا نے ایک سوال کے جواب میں کہا جموں وکشمیر انتظامیہ نے یوٹی میں 5 میڈی سٹیز کے قائم کرنے کو منظور دی ہے۔
انہوں نے کہا یوٹی حکومت نے 5 میڈی سٹیز کے قیام کی منظور دی ہے، جن میں 2 جموں صوبے میں قائم کی جائے گی جبکہ کشمیر کے پلوامہ ضلع میں دو اور سرینگر میں ایک میڈی سیٹی قائم کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایمز جموں کا 92 فیصد کام پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا ہے اور اس حوالے سے 1450 فیکلٹی اور نان فیکلٹی اسامیوں کی بھی منظوری دی گئی ہیں جن میں 5 سو زاہد پرُ جا چکی ہیں۔وہیں ایمز اونتی پورہ کا 44 فیصد تعمیراتی کام مکمل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

کشمیر میں تین میڈی سٹیز بنانے کا منصوبہ، اراضی مختص

انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال اننت ناگ، ٹراما ہسپتال رامبن، ڈوڈہ ڈسٹرکٹ ہسپتال ادھم پور اور ڈسٹرکٹ ہسپتال کپواڑہ سمیت چار ہسپتالوں کے لئے ٹراما کیئر سہولیات کے قیام کی منظوری دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.