ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی الیکشن: دوسرے مرحلے میں 48.62 فیصد ووٹنگ - جموں و کشمیر

ریاستی الیکشن کمشنر کے کے شرما نے کہا کہ صوبہ جموں میں 65.54 فیصد جبکہ صوبہ کشمیر میں 33.34 فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی ہے۔

ڈی ڈی سی انتخابات کا دوسرا مرحلہ
ڈی ڈی سی انتخابات کا دوسرا مرحلہ
author img

By

Published : Dec 1, 2020, 7:29 PM IST

Updated : Dec 1, 2020, 8:04 PM IST

جموں و کشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسل کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ میں مجموعی طور پر 48.62 فیصد پولنگ ریکارڈ ہوئی ہے۔

جموں و کشمیر کے سٹیٹ الیکشن کمشنر کے کے شرما نے سرینگر میں منعقد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس اور شدید سردی کے باوجود لوگوں کی بھاری تعداد نے انتخابات میں حصہ لیا۔

ڈی ڈی سی انتخابات کا دوسرا مرحلہ

کے کے شرمانے کہا کہ صوبہ جموں میں 65.54 فیصد جبکہ صوبہ کشمیر میں 33.34 فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی ہے۔

ڈی ڈی سی الیکشن: دوسرے مرحلے میں 48.62 فیصد ووٹنگ

انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں ضلع بانڈی پورہ میں سب سے زیادہ 69.66 فیصد جبکہ دوسرے نمبر پر 58.69 فیصد جبکہ جموں میں ضلع پونچھ میں سب سے زیادہ 75.07 فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع گاندربل میں 48.14 فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی ہے۔

موصوف نے بتایا کہ کشمیر میں ایک لاکھ 35 ہزار 9 سو نوے ووٹرز نے رائے دہندگان نے اپنی رائے کا اظہار کیا جن میں 62 ہزار ایک سو سترہ خواتین اور 73 ہزار 8 سو 73 مرد شامل ہیں۔ جموں میں 2 لاکھ 41 ہزار 4 سو گیارہ رائے دہندگان نے اپنی رائے کا اظہار کیا جن میں مرد 1 لاکھ ستائیس ہزار اور 1 لاکھ تیرہ ہزار خواتین شامل ہیں۔

ووٹنگ پر گپکار اعلامیہ میں شامل رہنماؤں کا ردعمل

کے کے شرما نے بتایا کہ انتخابات کے دوران لوگوں کا اچھا خاصا ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابات میں بھر پور طریقے سے حصہ لیں۔

واضح رہے کہ جموں وکشمیر میں جہاں ڈی ڈی سی انتخابات پہلی بار منعقد ہو رہے ہیں وہیں خصوصی پوزیشن کے خاتمے کے بعد یہ جموں و کشمیر میں پہلے انتخابات ہیں۔

ان انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے آج 43 انتخابی حلقوں میں ووٹنگ ہوئی جن میں سے 25 حلقے کشمیر جبکہ 18 حلقے جموں کے تھے۔ آٹھ مرحلوں پر محیط اس پولنگ کا سلسلہ 19 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا جبکہ 22 دسمبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

Last Updated : Dec 1, 2020, 8:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.