ETV Bharat / state

Sexual Assault Case In Srinagar سرینگر میں کمسن کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں ایک شخص گرفتار، پولیس - خواتین پر ریادتی کے واقعات کشمیر میں

سرینگر پولیس نے ذالڈگر سرینگر کے رہنے والے 32 سالہ عمیس خان ولد مشتاق خان کو تیزہ سالہ کمسن کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

Etv Bharat32-year-old-man-arrested-for-sexual-assault-on-a-13-year-old-girl-in-srinagar
سرینگر میں کمسن کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں ایک شخص گرفتار، پولیس
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 8, 2023, 3:50 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر پولیس نے سرینگر میں ایک 13 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں ایک 32 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔گرفتار شدہ ملزم کی شناخت عمیس خان ولد مشتاق خان ساکن ذالڈ گر سرینگر کے بطور کی گئی ہے۔
سری نگر پولیس نے ٹویٹ کرکے کہا کہ '32 سالہ عمیس خان ولد مشتاق خان ساکن ذالڈگر سرینگر کو ایک 13 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا'۔
ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن پارمپورہ میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کیا گیا۔

  • Umais Khan (32 years) S/o Mushtaq Khan R/o Zaldager,Srinagar arrested for sexual assault on a 13 year old child. FIR no 140/2023 under sections 7,8 of POCSO act registered at Parimpora PS. pic.twitter.com/uxTTuSXpez

    — Srinagar Police (@SrinagarPolice) September 7, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مزید پڑھیں: Rape incident جموں و کشمیر کے سانبہ میں نابالغ بچی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ چند برسوں کے دوارن وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں جرائم خاص طور پر خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم کے پیش نظر عوام میں تشویش کی لہر دیکھنے کو مل رہی ہے۔ امسال مارچ کے مہینے میں شمالی کشمیر میں ایک والد کے ہاتھوں اپنی کمسن دختر جبکہ ایک نوجوان کے ہاتھوں معمر والدہ کے قتل کا معاملہ بھی سامنے آیا ہے،جب کہ اس سے قبل گذشتہ ماہ وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں ایک 30 سالہ خاتون کا قتل کے بعد اس کے جسم کے اعضاء کو کاٹنے کا معاملہ بھی پیش آیا تھا۔ معاشرے میں خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم کو روکنے کے لیے سبھی شعبہ ہائے فکر سے وابستہ افراد کو اپنی استطاعت کے مطابق کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.