ETV Bharat / state

اسکول فیس میں 30فیصد رعایت دینے کا امکان - عالمی وبا کورونا وائرس

نجی اسکولوں میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کو کورونا وائرس کی مُدت کے دوران ٹیوشن فیس میں 30فیصد کی راحت دینے پر سنجیدگی کے ساتھ غور وخوض ہو رہا ہے اور اس ضمن میں بہت جلد ہی باضابطہ طور احکامات بھی صادر ہو سکتے ہیں۔

author img

By

Published : Sep 14, 2020, 7:45 PM IST

کمشنر سکریٹری برائے تعلیم اصغر حسن سامون کے مطابق ٹیوشن فیس میں والدین کو بچوں کے اسکولی فیس کو کم کرنے کا معاملہ لاء ڈیپارٹمنٹ کو روانہ کیا گیا ہے اور جواب ملنے کے بعد ہی 30فیصد ٹیوشن فیس میں رعایت کے حولے سے کوئی حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔

کشمنر موصوف کے مطابق کولکتہ اور راجستھان میں عدالت عالیہ نے نجی اسکولوں میں زیر تعلیم طالبات کو 30فیصد فیس میں کمی کرنے کے احکامات پہلے ہی صادر کئے ہیں اور یہ طرز عمل جموں وکشمیر کے تمام نجی اسکولوں میں بھی عملانے کے لئے اقدامات اٹھائے جا سکتے ہیں۔

ادھر نجی اسکولوں کی انتظامیہ کی جانب سے مسلسل یہ مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وبائی بیماری پھوٹ پڑنے کے بعد اسکولوں میں تعینات اساتذہ اور دوسرے عملے کو ان کی اجرتیں واگزار کرنے میں مسلسل دباؤ بڑھ رہا ہے اور مالی خسارے سے وہ زیر تعلیم بچوں کے فیس سے ہی اساتذہ کی تنخواہیں واگزر ہو سکتی ہیں۔

دوسری جانب والدین کا کہنا ہے کہ کورونا کے سبب عائد لاک ڈائون کے دوران سرکاری ملازمین کو چھوڑ دیگر سبھی طبقے مالی بدحالی کے شکار ہوئے ہیں جس کے چلتے وہ اپنے بچوں کا ٹیوشن فیس ادا نہیں کر سکتے ہیں، ’’لہٰذا سرکار کو چاہیے کہ وہ پرائیوٹ اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کو فیس معاف کرنے کے لئے راہ ہموار کرے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.