ETV Bharat / state

سرینگر: 3علاقے مائیکرو کنٹینمنٹ زون کے زمرے میں داخل - ڈپٹی کمشنر سرینگر

مائیکرو کنٹینمنٹ زون قرار دیے گئے علاقوں میں امتناعی احکامات نافذ کرکے لوگوں کی نقل وحرکت محدود کر دی گئی ہے۔

سرینگر میں 3علاقے مائیکرو کنٹینمنٹ زون کے زمرے میں داخل

author img

By

Published : Apr 21, 2021, 4:53 PM IST

سرینگر ضلع انتظامیہ نے شہر کے مزید تین علاقوں کو مختصر بندشوں والے علاقے - مائیکرو کنٹینمنٹ زون - قرار دے دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر سرینگر اعجاز اسد نے سماجی رابط گاہ کے ذریعے معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سرینگر میں صدر بل نزدیک مسجد امیر حنفیہ، براری پورہ سیکہ ڈافر اور ملک یار فتح کدل علاقوںکو مائیکرو کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ اس سے قبل میرک آباد شالیمار، حیدر کالونی، کل خان گلی اپر صورہ بژھ پورہ، فردوس کالونی زڈی بل اور غزالی آباد لین نمبر ون ایچ ایم ٹی کے ساتھ ساتھ شاہ انور کالونی لین نمبر ٹو بٹہ مالو کو مائیکرو کنٹینمنٹ زون قرار دے دیا گیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ان علاقوں کی ناکہ بندی کرکے یہاں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں کورونا متاثرین کیساتھ رابطے میں آنے والوں کی ٹیسٹنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بندش والے زون قرار دئے گئے علاقوں کی سخت نگرانی کرنے اور لوگوں کی نقل وحرکت کو مسدود کرنے کی خاطر سخت احکامات صادر کئے گئے ہیں۔

ان علاقوں میں لاؤڈ اسپیکروں کے ذریعے لوگوں کو گھروں میں رہنے اور بلا عذر و ضرورت باہر آنے سے پرہیز کرنے کے اعلانات کئے جا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.