گرفتار شدہ تینوں طلباء کرناٹک کے ہبلی شہر کے ایک نجینئرنگ کالج کے زیر تعلیم ہیں۔ طلباء کی شناخت عامر، طالب اور باسط کے طور پر ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ 'تینوں طلباء نے پلوامہ حملے کی پہلی برسی کے موقع پر ایک ویڈیو بنایا ہے جس میں وہ مبینہ طور پر 'پاکستان زندہ باد'، 'ہم آزادی چاہتے ہیں' اور 'فری کشمیر' کے نعرے لگا رہے ہیں'۔
کالج کے پرنسپل بساوراج عنامی نے ذرائع کو بتایا کہ 'ہم نے صبح ویڈیو دیکھا، جس میں سے دو فرسٹ ایئر سیول انجینئرنگ کے طلبا ہیں۔ ایک اور طالب علم سیول انجینئرنگ کے 2nd ائیر میں پڑھ رہا ہے۔ تینوں طلباء کو آل انڈیا کوٹہ (آزاد نشست) کے تحت داخلہ ملا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں پتا چلا ہے ان تینوں کا تعلق جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں سے ہے۔ پرنسپل کی طرف سے دائر کردہ شکایت پر ان کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 153 اے بی اور 124 اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ طلباء کے موبائل فون اور لیپ ٹاپ ضبط کر کے فارینسک لیب بھیج دیئے گئے ہیں'۔