جموں وکشمیر کے چیف سکریٹری بی وی آر سبرامنیم نے کووڈ 19 پر یو ٹی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ جنوری 2021 میں عمل میں لائے جانے والے اس کمیٹی کے کام کاج کا جائزہ لیا۔
اجلاس میں محکمہ صحت و میڈیکل ایجوکیشن، ریونیو، ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ، انفارمیشن، ٹرانسپورٹ، مشن ڈائریکٹر، نیشنل ہیلتھ مشن (این ایچ ایم) اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے انتظامی سیکرٹری شریک تھے۔
چیف سکریٹری نے تمام ڈپٹی کمشنروں سے کہا کہ وہ کورونا معاملوں میں اضافے کو روکنے کے لئے اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا ویکسینیشن کے نظام الاوقات کے مطابق ترجیحی گروپوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنایا جائے۔
انہیں بتایا گیا کہ کورونا ویکسینیشن کے ابتدائی مراحل میں جموں و کشمیر میں 70 فیصف ہیلتھ ورکرز اور 57 فیصد فرنٹ لائن ورکرز کو کووڈ مخالف ٹیکہ لگایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا جن افراد کو ٹیکہ لگایا گیا ہے ان میں کسی سنگین الرجی یا پریشانی کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
انہیں بتایا گیا کہ اب تک 3.81 لاکھ افراد کو ویکسین لگایا گیا جو بالکل محفوظ ہے۔
مزید بتایا گیا کہ یہ ویکسین 34 نجی مراکز سمیت 2034 کووڈ ویکسینیشن مراکز (سی وی سی) میں موجود ہے۔
ڈی سیز سے کہا گیا کہ وہ اپنے دائرہ اختیار میں سی وی سی میں ٹیکے لگانے کی مہموں کی نگرانی کریں۔ اس کے علاوہ یہ یقینی بنائے کہ نجی اداروں میں ویکسین کی قیمتیں مقررہ حد 250 فی خوراک سے تجاوز نہ کریں۔