اس ٹور میں کوکرناگ کے مختلف علاقوں سے آئے تقریباً 20 اسکولی طلبہ نے حصہ لیا۔ جنہیں 19 آر آر کے سی او نے ہری جھنڈی دکھاکر گلمرگ کی جانب روانہ کیا۔ اس موقع پر 19آر آر کے کمانڈینٹ دھرمیندر یادو نے گلمرگ جانے والے طلبہ کے سے مختلف موضوعات پر بات چیت کیں، اور ان سے جاننے کی کوشش کی کہ وہ اپنی زندگی میں کیا کچھ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
جبکہ بچوں نے بھی اپنے خیالات سے آرمی افسران کو واقف کرایا۔ بعد میں 19 آر آر کے کمانڈینٹ دھرمیندر یادونے بچوں کو پرچم دکھاکر گلمرگ کی طرف روانہ کیا۔ اس موقع پر آرمی کے کئی افسران کے ساتھ کوکرناگ کے ذی شعور افراد بھی موجود تھے۔
کوکرناگ سے تعلق رکھنے والے مختلف عمر کے 20 لڑکوں سمیت تین اساتذہ بھی گلمرگ کے قدرتی حسن سے لطف اندوز ہوئے۔ بچوں نے وادی کے سب سے بڑے اور اونچے وارفیئر اسکول کے دورے کا خوب لطف اٹھایا۔ جبکہ ٹور میں شامل بچوں نے انڈین آرمی کی تعریف میں کہا کہ فوج کی جانب سے یہ ایک اچھا قدم ہے۔
مزید پڑھیں:
سرینگر میں دربار مئو کے تحت سول سیکریٹریٹ بند
اس موقع کی مناسبت سے طلبہ نے مزید آرمی سے درخواست کی کہ آئندہ بھی اس طرح کی کوششوں کا انعقاد کریں۔ آرمی کی یہ کوشش نوجوان نسل کے اعتماد کو بڑھانے اور مثبت سوچ کو فروغ دینے کے تئیں اٹھایا گیا تھا۔