ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں کورونا کے 170 نئے کیسز - کشمیر میں کورونا سے موت

جموں و کشمیر میں آج کورونا وائرس کے 170 نئے پازیٹیو کیسز پائے گئے ہیں اور اس طرح سے یونین ٹریٹری میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 8019 ہوگئی ہے۔

جموں و کشمیر میں کورونا کے 170 نئے کیسز
جموں و کشمیر میں کورونا کے 170 نئے کیسز
author img

By

Published : Jul 3, 2020, 10:53 PM IST

مرکزی علاقہ جموں و کشمیر میں آج کورونا وائرس کے 170 نئے مثبت معمالات سامنے آئے ہیں، جن میں 128 کشمیر خطے سے ہیں جبکہ 42 جموں خطے سے ہیں۔ اس کے علاوہ کورونا میں مبتلا 4 مریضوں کی موت بھی ہوئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ 101 کورونا متاثرین صحتیاب ہو گئے ہیں جن میں 50 جموں سے ہیں اور 51 کشمیر وادی سے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق جموں و کشمیر میں اب تک 119 افراد کی موت واقع ہوئی ہے، جن میں 105 کشمیر سے ہیں اور 14 جموں خطے سے ہیں۔ ضلع سرینگر میں اب تک کورونا سے متعلق سب سے زیادہ 28 اموات درج ہوئی ہیں اور دوسرے نمبر پر ضلع بارہمولہ ہے جہاں اب تک 19 افراد کی اس وائرس میں مبتلا ہو کر موت واقع ہوئی ہے۔

حاملہ خواتین کورونا سے زیادہ متاثر کیوں ہورہی ہیں

ضلع کولگام میں آٹھ، شوپیاں میں 13، اننت ناگ میں 9، کپوارہ میں چھ، بڈگام میں 10، پلوامہ میں چار، جموں میں آٹھ، ڈوڈہ میں دو اور بانڈی پورہ، پونچھ، ادھمپور، راجوری اور کٹھوعہ میں ایک مریض کورونا میں مبتلا ہوکر داعی اجل کو لبیک کہہ گیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں اب تک 8019 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 2825 سرگرم ہیں جبکہ 5075 افراد صحتیاب ہو گئے ہیں۔

بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ یونین ٹریٹری میں 3،85،501 سیمپلز کی جانچ کی گئی جن میں سے 3 جولائی تک 3،77،482 افراد کی رپورٹ منفی پائی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.