ETV Bharat / state

جموں کشمیر کے 15 اضلاع آرینج زون، لاک ڈاون میں نرمی کا امکان

انتظامیہ کی طبی ماہرین کے مشاورتی کمیٹی کے مطابق آئندہ دو ہفتوں کے بعد دوسری لہر میں مزید بہتری کے قوی امکانات ہیں-

author img

By

Published : May 30, 2021, 4:16 PM IST

جموں کشمیر کے 15 اضلاع آرینج زون، لاک ڈاون میں نرمی کا امکان
جموں کشمیر کے 15 اضلاع آرینج زون، لاک ڈاون میں نرمی کا امکان

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں گزشتہ تین ہفتوں سے مثبت کیسز میں کچھ حد تک کمی ہو رہی ہے اور پازیٹو کیسز کے مقابلے میں متعدد مریض صحتیاب ہورہے ہیں-

اس تازہ اور راحت دینے والے صورتحال سے انتظامیہ نے وادی کشمیر کے پانچ اضلاع بشمول سرینگر، گاندربل، شوپیان، کلگام، بانڈی پورہ اور جموں صوبے کے دس اضلاع کو آرینج زون قرار دیا ہے-

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان اضلاع میں گزشتہ ہفتوں سے کووڈ 19 صورتحال میں کچھ بہتری دیکھی جارہی ہے جو انتطامیہ کے علاوہ عام لوگوں کے لئے راحت بخش ہے-

آرینج زون قرار پانے کے بعد انتظامیہ ان اضلاع میں لاک ڈاؤن میں محتاط طریقے پر نرمی کرنے کے اقدامات پر غور و خوص کر رہی ہے-

انتظامیہ کی طبی ماہرین کے مشاورتی کمیٹی کے مطابق آئندہ دو ہفتوں کے بعد دوسری لہر میں مزید بہتری کے قوی امکانات ہیں-

مشاورتی کمیٹی کی صدارت سکمز صورہ کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد سلطان خورو کر رہے ہیں-

اس کمیٹی نے انتظامیہ کو مشورہ دیا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے تحت لاک ڈاون میں نرمی پر غور و خوص کیا جاسکتا ہے-

وہیں انتظامیہ نے وادی کے پانچ اضلاع بشمول پلوامہ، اننت ناگ، بڈگام، بارہمولہ، کپواڑہ اور بانہال میں قائم جواہر ٹنل کے دونوں اطراف کو ریڈ زون قرار دیا ہے-

یاد ہے کہ جموں و کشمیر میں کورونا مثبت کیسز کی تعداد 39255 ہیں جبکہ 3841 مریضوں کی موت بھی ہوچکی ہے-

گزشتہ دو ماہ سے جاری لاک ڈاؤن سے لوگوں کو گونا گوں مشکلات درپیش ہیں جبکہ اقتصادی صورتحال ابتر ہورہی ہے-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.