ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر 143 افراد گرفتار - جبکہ 79 ایف آئی آر درج

پولیس کے مطابق پورے کشمیر میں لاک ڈاؤن ہدایتوں اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر مجموعی طور پر 143 افراد کو گرفتار کیا گیا ،جبکہ 79 ایف آئی آر درج کی گئیں اور 620 افراد سے مجموعی طور پر 84،930 روپے جرمانے کی ادائیگی کی گئی۔

'143 arrested for lockdown violations; 620 fined, 79 FIRs registered'

author img

By

Published : May 5, 2021, 8:20 AM IST

جموں کشمیر میں کورونا وائرس کافی تیزی سے پھیل رہا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران یوٹی میں اب تک ایک دن میں سب سے زیادہ مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔

پولیس کے مطابق پورے کشمیر میں لاک ڈاؤن ہدایتوں اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر مجموعی طور پر 143 افراد کو گرفتار کیا گیا ،جبکہ 79 ایف آئی آر درج کی گئیں اور 620 افراد سے مجموعی طور پر 84،930 روپے جرمانے کی ادائیگی کی گئی۔

پولیس کے مطابق بڈگام اور بانڈی پورہ میں ہدایات اور پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر سات گاڑیاں بھی ضبط کی گئیں۔

واضح رہے کہ جموں کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4650 مثبت معاملے درج ہوئے ہیں۔ ان چوبیس گھنٹوں کے دوران اس مہلک بیماری سے 1878 صحت یاب ہوئے ہیں۔

وہیں 37 افراد کی موت ہوئی ہے۔نئے معاملوں کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں کورونا وائرس کے معاملوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 191869 ہو گئی ہے۔اب تک یو ٹی میں اس جان لیوا بیماری کی وجہ سے 2458 اموات ہوئی ہیں جبکہ 152109 افراد اس وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.