نئی دہلی: مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ 2020 سے جنوری 2023 تک جموں و کشمیر میں 115 عام شہری اور 135 سکیورٹی فورسز کے اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سال 2020 میں 37 شہری اور 62 سکیورٹی فروسز کے اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ اسی سال 61 عام شہری سمیت 106 سکیورٹی فروسز کے اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
اسی طرح سال 2021 میں 41 عام شہری ہلاک جبکہ 75 افراد زخمی ہوئے، وہیں اسی سال 42 سکیورٹی فورسز کے اہلکار نے اپنی جاں گھوا دی اور 117 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ سال 2022 میں 30 عام شہری ہلاک جبکہ 134 افراد زخمی ہوئے جبکہ اسی سال 31 سکیورٹی فورسز کے اہلکار ہلاک اور 87 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
وزیر مملکت برائے داخلہ نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں امسال جنوری تک 7 عام شہری ہلاک جبکہ 23 افراد زخمی ہوئے وہیں اس دوران سرکاری فورسز کی جانب سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: Kashmiri Pandits killed تین برسوں میں نو کشمیری پنڈت ہلاک، مرکزی سرکار
انہوں نے مزید کہا کہ سی آر پی ایف نے اس سال یکم جنوری سے 25 جنوری تک ضلع پولیس راجوری کے تعاون سے 948 ولیج ڈیفنس گارڈ کے ارکان کو ضروری تربیت بھی دی ہے۔