ETV Bharat / state

Additional Flights From Srinagar: سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے 10 اضافی پروازوں کا اعلان

ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے مطابق سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 10 نئی اضافی پروازیں دہلی سرینگر کے درمیان اور ملک کی دیگر شہروں کے لیے اڑان بھریں گی۔ ان پروازوں کے ساتھ اب سرینگر ہوائی اڈے سے جانے والی پروازوں کی تعداد تقریباً 60 ہو جائے گی۔Flights From Srinagar Airport

10-additional-flights-to-operate-on-srinagar-route
سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اب 10 اضافی پروازیں اڑان بھرے گی
author img

By

Published : Jun 22, 2022, 6:25 PM IST

سرینگر: سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی پروازوں کے شڈول میں 10 اضافی پروازیں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان نئی پروازوں کے ساتھ ہی سرینگر ہوائی اڈے سے جانے والے پروازوں کی تعداد تقریباً 60 ہو جائے گی۔ ائیر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے مطابق مذکورہ 10 نئی اضافی پروازیں دہلی سرینگر کے درمیان اور ملک کی دیگر شہروں کے لیے اڑان بھریں گی۔Flights From Srinagar Airport
واضح رہے کہ رواں برس موسم سرما کے دوران سرینگر کے بین القوامی ہوائی اڈے سے روزانہ شڈول کے مطابق 38 سے 44 جہازوں کی آمد و رفت ہوا کرتی تھی لیکن اپریل کے مہینے سے موسم گرما کے لیے اس شیڈول میں تبدیلی عمل میں لائی گئی ہے۔ ایسے میں اب سیاحتی سیزن اور سالانہ امرناتھ یاترا کے مدنظر 26 جون سے 10 جہازوں کے اضافے کے ساتھ ہی فلائٹ آپریشن کو مزید بڑھا دیا گیا یے۔

10 نئی پروازوں کے اضافے کے تعلق سے سرینگر ہوائی اڈے کے ڈائیریکٹر کلدیپ سنگھ کا ٹویٹ سامنے آیا۔ جس میں اضافی پروازوں کو شڈول پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئی پروازوں کو متعارف کرنے سے مسافروں کو آسانی پیدا ہوگی جب کہ دستیاب سہولیت سے فائدہ اٹھا کر زیادہ سے زیادہ مسافر ہوائی سفر کر سکیں گے ۔

مزید پڑھیں:

سرینگر ہوائی اڈے کے ذریعے ہر برس 2.3 ملین سے زائد مسافر سفر کرتے ہیں لیکن مرکزی حکومت کی جانب سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے کو گذشتہ برس بڑا ہوائی اڈہ قرار دیا گیا ۔ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے اعداد و شمار کے مطابق موسم گرما کے دوران 30 لاکھ مسافروں کی تعداد بڑھ کر سالانہ 5.2 ملین ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.