ETV Bharat / state

شوپیان: بندوق برداروں نے نوجوان کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا

author img

By

Published : Sep 28, 2020, 7:57 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں نا معلوم بندوق برداروں نے محکمہ دیہی ترقی میں یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازم کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔

شوپیان: بندوق برداروں نے نوجوان کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا
شوپیان: بندوق برداروں نے نوجوان کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا

جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں نامعلوم بندوق برداروں نے نوجوان کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم بندوق برداروں نے ضلع کے نیل ڈورہ علاقے میں ایک نوجوان پر گولیاں چلائیں جسکی وجہ سے وہ شدید طور پر زخمی ہوا۔

نوجوان کو زخمی حالت میں ضلع ہسپتال شوپیان علاجِ و معالجے کے لیے پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے نازک حالت کے چلتے اسے سرینگر کے ایس ایچ ایم ایس اسپتال منتقل کردیا۔

زخمی ہونے والے نوجوان کی شناخت سبزار احمد نائکو ولد عبدالرشید نائیکو کے طور پر ہوئی ہے۔ جو محکمہ دیہی ترقی میں یومیہ اجرت پر کام کر رہا ہے۔

واقعے کے بعد حفاظتی اہلکاروں نے نیل ڈورہ علاقے کو محاصرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.