ETV Bharat / state

Kisan Mela in Shopian شوپیان میں کسان میلہ کا انعقاد

author img

By

Published : Oct 25, 2022, 7:30 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں کرشی وگیان کیندر کی جانب سے منعقد کیے گئے کسانہ میلہ کے دوران کسانوں کو آرگینک طریقہ کار کو ترجیح دینے پر زور دیا گیا۔ Kisan Mela in South Kashmir

شوپیان میں کسان میلہ کا انعقاد
شوپیان میں کسان میلہ کا انعقاد

شوپیاں: کرشی وگیان کیندر، شوپیاں کی جانب سے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ایک کسان میلے کا انعقاد کیا گیا۔ کسان میلہ میں زرعی یونیورسٹی، کشمیر، کے وائس چانسلر نذیر احمد گنائی، ڈائریکٹر ایکسٹینشن دل محمد مخدومی اور ڈپٹی کمشنر شوپیاں سچن کمار نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی جبکہ انکے علاوہ دیگر کئی محکمہ جات سے تعلق رکھنے والے افسران بھی موجود تھے۔ VC SKUAST Inaugurates Kisan Mela in Shopian

شوپیان میں کسان میلہ کا انعقاد

ایک روزہ میلہ میں جنوبی کشمیر کے چاروں اضلاع - پلوامہ،کولگام،اننت ناگ اور شوپیاں - سے تعلق رکھنے والے کاشتکاروں نے کی خاصی تعداد میں شرکت کی۔ میلہ کا افتتاح اسکاسٹ کے وائس چانسلر نے کیا۔ اس موقع پر مختلف محکمہ جات کی جانب سے اسٹالز بھی قائم کیے گئے تھے۔ Shopian Kisan Mela

اس موقع پر ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں شرکاء کو بہتر انداز اور جدید سائسنسی تحقیقات کو مد نظر رکھتے ہوئے کاشتکاری کرنے کی صلاح دی گئی۔ جبکہ مقررین نے مختلف سکیموں کے متعلق آگاہی فراہم کی اور کسانوں کو بہترین پیداوار حاصل کرنے کے حوالے سے بھی ضروری جانکاری فراہم کی گئی۔ اس جانکاری پروگرام کے ذریعے شرکاء/کسانوں کو کھیتی باڑی کے دوران آرگینک طریقہ کار کو ترجیح دینے پر زور دیا گیا۔ جبکہ جراثیم کُش ادویات اور دیگر کیمیائی کھاد کے نقصانات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.