ETV Bharat / state

Man Found Dead With Bullet Injury شوپیاں میں ایک شحص مردہ حالت میں پایا گیا - جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں

ذرائع کے مطابق ہلاک شدہ شخص کا اور ایک بھائی اس سے قبل فوج کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہوا تھا جبکہ اس کا دوسرا بھائی عاشق نانگروو پاکستان میں جیش محمد کا کمانڈر ہے۔Man Found Dead With Bullet Injury

شوپیاں میں ایک شحص مردہ حالت میں پایا گیا
Etv Bhaشوپیاں میں ایک شحص مردہ حالت میں پایا گیاrat
author img

By

Published : Sep 5, 2022, 12:19 PM IST

Updated : Sep 5, 2022, 8:07 PM IST

شوپیاں : جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے علاقے ناراپورہ میں نامعلوم بندوق بردار نے ایک شخص پر فائرنگ کی۔ اسی علاقے سے گولیوں سے چھلنی ایک لاش کو برآمد کیا گیا ہے۔ Man Found Dead With Bullet Injury

شوپیاں میں ایک شحص مردہ حالت میں پایا گیا

پولیس کے ایک ترجمان نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ شوپیان کے نارپورہ علاقے میں گولیوں سے چھلنی ایک لاش کو برآمد کیا گیا ہے جس کی شناخت منظور احمد نینگرو ولد غلام محمد نینگرو ساکنہ ہانجن پلوامہ کے بطور ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک شدہ شخص کا اور ایک بھائی اس سے قبل فوج کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہوا تھا اور اس وقت یہ واحد گھر کا کمانے والا تھا اس کے تین چھوٹے بچے ہیں اور اس وقت نانوائی اور باروچی کا کام کررہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ منظور احمد عاشق نانگرو کا بھائی ہے جو پاکستان میں جیش محمد کا کمانڈر ہے ایک اور بھائی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ پولیس کے مطابق لاش کو کچھ راہگیروں نے دیکھا جس کے بعد انہوں نے شوپیاں پولیس کو اطلاع دی۔

  • Dead body of Manzoor Ahmad Nangroo S/O Gh Mohd Nangroo
    R/0 Hanjan, Rajpura #Pulwama,
    Age 30 years, found in an orchard in #Shopian in suspicious condition with bullet injury. #Investigation has started. Further details shall follow.@JmuKmrPolice

    — Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) September 5, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

پولیس نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو برآمد کرلیا۔ جسم پر گولیوں کے نشانات ہیں اور اس کی شناخت منظور احمد نانگرو کے طور پر کی گئی ہے ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ انہیں گزشتہ شام معلوم ہوا کہ منظور احمد نینگرو کو نامعلوم بندوق برداروں نے اسکے گھر جو ہانجن راجپورہ پلوامہ میں واقع ہے سے اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ مقامی لوگوں نے مزید بتایا کہ آج قریب 11 بجے نارہ پورہ شوپیاں میں ایک باغیچے سے اس شخص کی لاش کو برآمد کیا گیا۔ لاش کے جسم پر گولیوں کے نشانات بھی تھے جبکہ پولیس نے جائے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیکر ضلع اسپتال شوپیان لایا جہاں لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ۔

ایک پولیس افسر نے کہا کہ قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے اور ہم معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

Last Updated : Sep 5, 2022, 8:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.