ETV Bharat / state

Death Anniversary of Ex MLA Sheikh Mansoor: این سی لیڈر کے یوم وصال پر شوپیاں میں تقریب

author img

By

Published : May 11, 2022, 9:25 PM IST

نیشنل کانفرنس کے سابق ایم ایل اے شیخ محمد منصور کی برسی Ex MLA Shopian’s 32nd Death Anniversary پر جنوبی کشمیر South Kashmir کے ضلع شوپیاں میں منعقدہ تقریب کے دوران این سی لیڈران و کارکنان نے آنجہانی لیڈر کی خدمات کو یاد کیا۔

1
1

شوپیاں: نیشنل کانفرنس کے سابق ایم ایل اے شیخ محمد منصور کے 32ویں یوم وصال پر سرکٹ ہاؤس شوپیاں میں تقریب کا اہتمام کرتے ہوئے این سی لیڈران و کارکنان نے شیخ منصور کی سیاسی خدمات کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ NC Leader Sheikh Mansoor Remembered on his 32nd death anniversary تقریب میں ضلع شوپیاں سے تعلق رکھنے والے نیشنل کانفرنس لیڈران و کارکنان نے شرکت کی۔

این سی لیڈر کے یوم وصال پر شوپیاں میں تقریب منعقد

تقریب کے دوران نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر و سابق ایم ایل اے شوپیان شیخ محمد رفیع نے مرحوم کی قابل قدر تنظیمی، سیاسی و سماجی خدمات کو یاد کرتے ہوئے انہیں ایک عظیم رہنما قرار دیا۔ Tributes Paid to Former MLA Shopian Sheikh Mansoor انہوں نے کہا کہ ’’آنجہانی لیڈر سمیت دیگر کئی مین اسٹریم سیاسی رہنمائوں خصوصاً این سی لیڈران نے ملک و قوم کی خاطر نا قابل فراموش قربانیاں پیش کیں، جس کا صلہ یہاں کے عوام کے ساتھ استحصال کی صورت میں دیا جا رہا ہے۔‘‘

شیخ محمد رفیع نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’’جموں و کشمیر میں غیر جمہوری و غیر آئینی طریقے سے خصوصی حیثیت رکھنے والے دفعہ 370 اور 35اے کو ہٹایا گیا، مزید برآنکہ یہاں کے سیاسی منظر نامے کو ایک مخصوص سیاسی جماعت کو فائدہ پہنچانے کی صورت میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔‘‘ Ex MLA Shopian’s 32nd Death Anniversary جموں و کشمیر میں حد بندی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے سابق ایم ایل سی، وچی، شوپیاں شوکت حسین گنائی نے بتایا کہ ’’جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات سے قبل اسمبلی سیٹوں کی ازسرنو حد بندی کا قیام، نشستوں کی نہ سمجھ میں آنے والی تقسیم صرف اور صرف بی جے پی کو فائدے پہنچانے کے لیے کی گئی۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.