ETV Bharat / state

Shopian Girl Sold For Delhi Capitals شوپیاں کی خاتون کرکٹر ڈبلیو پی ایل میں 10 لاکھ میں فروخت - شوپیاں کرکٹر جاسیہ اختر

ویمنز پریمیئر لیگ کے پہلے سیزن میں پانچ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،جن میں ممبئی، احمد آباد، لکھنؤ، دہلی اور بنگلورو کی ٹیمیں شامل ہیں۔ نیلامی میں تقربیاً 449 کھلاڑیوں کی بولی لگائی جائے گی، 200 سے زائد کھلاڑی بھارتی ہیں، جبکہ بیرونی ٹیموں میں سب سے زیادہ کھلاڑی آسٹریلیا اور انگلینڈ کے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 13, 2023, 9:13 PM IST

شوپیاں: جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے بردی پورہ کی خاتون کھلاڑی جاسیہ اختر کو خواتین پریمیئر لیگ کے لئے منتخب گیا ہے ۔دہلی کیپٹلز ٹیم نے نیلامی کے دوران جاسیہ اختر کو اپنے ٹیم میں کھیلنے کے لیے دس لاکھ روپے میں خریدا ہے ۔

delhi capitals tweet
delhi capitals tweet

جاسیہ جموں کشمیر کی ایسی پہلی خاتون کرکیٹر ہیں جنہیں ویمنز پریمیئر لیگ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ جاسیہ 2013 سے پنجاب ٹیم کے لئے کھیلتی ہیں۔جاسیہ اختر کی خریداری کی تصدیق دہلی کیپٹلز نے پیر کو اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا ہے ۔منگل کو شروع ہونے والی ڈبلیو پی ایل نیلامی کی فہرست میں جاسیہ سیریل 250 پر ہے۔

star-female-cricketer-from-shopian-jasia-akhtar-sold-for-delhi-capitals-for-inr-10-lakh

واضح رہے کہ بی سی سی آئی کی جانب سے پہلی بار ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کی پہلی نیلامی آج ممبئی میں ہو رہی ہے۔ اس نیلامی میں 400 سے زائد خواتین کھلاڑیوں کی بولی لگائی جائے گی جس میں 90 کھلاڑیوں کو نیلام کیا جانا ہے۔

مزید پڑھیں: WPL Player Auction 2023: ڈبلیو پی ایل نیلامی میں پیسوں کی بارش، مندھانا سب سے مہنگی کھلاڑی

ویمنز پریمیئر لیگ کے پہلے سیزن میں پانچ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ان میں ممبئی، احمد آباد، لکھنؤ، دہلی اور بنگلورو کی ٹیمیں شامل ہیں۔ نیلامی میں 449 کھلاڑیوں کی بولی لگائی جائے گی، 200 سے زائد کھلاڑی بھارتی ہیں جب کہ بیرونی ٹیموں میں سب سے زیادہ کھلاڑی آسٹریلیا اور انگلینڈ کے ہیں۔ ٹیم انڈیا کی اسٹار کھلاڑی دیپتی شرما کی بنیادی قیمت 50 لاکھ روپے تھی، انہیں یوپی واریئرز نے 2.60 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔

کچھ عرصہ قبل ٹیم انڈیا کو انڈر 19 ٹی ٹیوئنٹی ورلڈ کپ جتانے والی کپتان شیفالی ورما پر پیسوں کی بارش ہوئی ہے۔ 50 لاکھ روپے کی بنیادی قیمت کے ساتھ، بولی 2 کروڑ روپے پر رک گئی، دہلی کیپٹلس نے شیفالی ورما کو 2 کروڑ روپے میں خریدا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.