ETV Bharat / state

شوپیاں میں سرچ آپریشن - عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں سکیورٹی اہلکاروں نے عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائیاں شروع کی۔

Search operation continues in Shopian
شوپیاں میں سرچ آپریشن جاری
author img

By

Published : Feb 9, 2021, 10:41 PM IST

Updated : Feb 9, 2021, 11:07 PM IST

تفصیلات کے مطابق فوج کی 55 راشٹریہ رائفلز سی آر پی ایف کی 178 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس نے وچی زینہ پورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کی۔

سکیورٹی اہلکاروں نے عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائیاں شروع کی ۔ مقامی لوگوں کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے وچی علاقے میں روشنی کا انتظام کر کے شبانہ محاصرہ شروع کیا ہے اور گھر گھر تلاشی کی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

واضح رہےکہ تلاشی آپریشن کا آج تیسرا دن ہے، اس سے قبل سکیورٹی اہلکاروں نے ضلع کے چک چولند اور درپورہ علاقے میں اسی طرح کا تلاشی آپریشن عمل میں لایا تھا۔ تاہم عسکریت پسندوں کے ساتھ کوئی آمنا سامنا نہ ہونے کی وجہ سے دونوں علاقوں میں تلاشی آپریشن ختم کردیا گیا۔

Last Updated : Feb 9, 2021, 11:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.