ETV Bharat / state

پنجاب پولیس نے دو عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا - پنجاب پولیس کی کاروائی

پنجاب پولیس نے شدت پسندانہ حملوں کے لیے وادی میں اسلحہ فراہم کرنے کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

پنجاب پولیس نےدوکشمیری ملیٹینٹزکوگرفتارکیا

author img

By

Published : Jun 11, 2020, 7:28 PM IST

پنجاب پولیس نے پٹھان کوٹ میں دو عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا ہے۔

جمعرات کو پنجاب پولیس نے شدت پسندانہ حملوں کے لئے وادی میں اسلحہ اسمگل کرنے کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

اس کارروائی میں لشکر طیبہ کے دو کارکنوں کی گرفتاری عمل میں آئی۔

مشتبہ عسکریت پسندوں کے پاس سے دس ہینڈ گرینیڈ، ایک اے کے 47 رائفل اور 60 زندہ کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔ ان کی شناخت عامر حسین وانی (26 سال) اور وسیم حسن وانی (27 سال) کے طور پر ہوئی جو ضلع شوپیاں کے مخلتف علاقوں کے رہنے والے ہیں۔

یہ دونوں پنجاب سے وادی کشمیر تک خودکار ہتھیاروں اور دستی بموں کی نقل و حمل میں سرگرم عمل تھے۔ انہیں پٹھان کوٹ پولیس نے پکڑ لیا۔ انہیں امرتسر جموں شاہراہ پر ایک ناکے پر روکا گیا۔

تفصیلات بتاتے ہوئے ڈی جی پی دنکر گپتا نے کہا کہ 'ٹرک کی تلاشی سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا اور ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ انہیں اسلحہ کی کھیپ اشفاق احمد ڈار عرف بشیر احمد کے ذریعہ پنجاب سے حاصل کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔'

دونوں نے مزید انکشاف کیا کہ انہوں نے امرتسر میں سبزی منڈی کے قریب مقبول پورہ والا روڈ پر پہلے سے ترتیب شدہ جگہ پر دو نامعلوم افراد سے یہ سامان حاصل کیا۔

پولیس نے ان کے خلاف مخلتف دفعات کے تحت کیسز درج کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.