ETV Bharat / state

ہلاک شدہ عسکریت پسند کا بھائی گرفتار، شوپیان میں زبردست مظاہرے - arrest

شوپیان میں ہلاک شدہ عسکریت پسند کے بھائی کی گرفتاری پر مقامی لوگوں نے زبردست مظارے کیے اور اس کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

ہلاک شدہ عسکریت پسند کا بھائی گرفتار، شوپیان میں زبردست مظاہرے

author img

By

Published : Aug 5, 2020, 6:54 AM IST

جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے پنجورہ علاقے میں اس وقت لوگ گھروں سے باہر آے اور نعرے بازی کی جب فورسز کے اہلکاروں نے ہلاک شدہ مقامی عسکریت پسند کے بھائی کو اس کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق، فورسز اہلکاروں نے منگل کی رات پنجورہ شوپیان میں عسکریت پسند عمر دھوبی کے بھائی فیضان دھوبی کواس کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔ عمر دھوبی رواں برس کی 9 جون کو فورسز اہلکاروں کے ساتھ اپنے تین ساتھیوں سمیت ایک انکاؤنٹر میں ہلاک ہو گیا تھا۔

اس کے فوراَ بعد پنجورہ علاقے کے کچھ نوجوان اپنے گھروں سے باہر آئے اور مساجدوں میں لاؤڈ سپیکروں پر اعلانات کرکے لوگوں سے گھروں سے باہر آنے کے لیے کہا۔

کچھ ہی لمحوں میں لوگ گھروں سے باہر آئے جنہوں نے سڑکوں اور لاؤڈ سپیکروں پر اسلام و آزادی کے حق میں نعرے بازی کی۔ لوگ فیضان دھوبی کی رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.