شوپیاں: جموں وکشمیر پولیس نے شوپیاں میں سرگرم دو عسکریت پسندوں کے خلاف سی آر پی سی کی سیکشن 82کے تحت اعلانیہ حکم جاری کیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ دونوں سیکورٹی ایجنسیوں کو متعدد کیسوں میں انتہائی مطلوب ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ شوپیاں پولیس نے دو سرگرم عسکریت پسند جو کہ سکیورٹی ایجنسیوں کو کئی کیسوں میں مطلوب ہے کے خلاف اعلانیہ حکم جاری کیا۔
-
Proclamation proceedings under Section 82 CrPC initiated against active militants in Shopian allegedly involved in many acts of terrorism in various case FIRs. The exercise was carried out in presence of Executive Magistrates of Shopian.@JmuKmrPolice @DigSkr @IPS_Tanushree pic.twitter.com/0JnlWQoFr8
— DISTRICT POLICE SHOPIAN (@ShopianPolice) October 7, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Proclamation proceedings under Section 82 CrPC initiated against active militants in Shopian allegedly involved in many acts of terrorism in various case FIRs. The exercise was carried out in presence of Executive Magistrates of Shopian.@JmuKmrPolice @DigSkr @IPS_Tanushree pic.twitter.com/0JnlWQoFr8
— DISTRICT POLICE SHOPIAN (@ShopianPolice) October 7, 2023Proclamation proceedings under Section 82 CrPC initiated against active militants in Shopian allegedly involved in many acts of terrorism in various case FIRs. The exercise was carried out in presence of Executive Magistrates of Shopian.@JmuKmrPolice @DigSkr @IPS_Tanushree pic.twitter.com/0JnlWQoFr8
— DISTRICT POLICE SHOPIAN (@ShopianPolice) October 7, 2023
انہوں نے سرگرم عسکریت پسندوں کی شناخت بلال احمد بٹ ولد غلام رسول بٹ ساکن چیک چھولان اور عابد رمضان شیخ ولد رمضان شیخ ساکن چھوٹی پورہ شوپیاں کے بطور کی ہے۔ان کے مطابق مذکورہ سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف پولیس اسٹیشن زینہ پورہ میں ایف آئی آر زیر نمبرات 24/2018,94/2017,266/2021,5/2022,40,2022, 214/2022,215/2022 پولیس اسٹیشن شوپیاں میں 28/2018پولیس اسٹیشن زینہ پورہ میں 52/2018پولیس اسٹیشن ہر پورہ م یں 59/2019اور پولیس اسٹیشن شوپیاں میں 10/2022,28/2022,36/2022,116/2022 کے تحت مقدمات درج ہیں۔ ایس ایس پی شوپیاں تنو شیری نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع شوپیاں میں امن و قانون کو برقرار رکھنے ، عوام الناس کی حفاظت کو یقینی بنانے کی خاطر پولیس پر عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کی خاطر وہ دیگر ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
ان کے مطابق این آئی اے عدالت کی جانب سے جاری کردہ سی آر پی سی کی دفعہ 82کے تحت اعلانیہ نوٹس سرگرم عسکریت پسندوں کی رہاش گاہوں اور دیگر اہم مقامات پر چسپاں کئے گئے ہیں۔
معزز عدالت نے ملزمان کو عدالت یا تفتیشی ایجنسی یا پولیس کے سامنے ہتھیار ڈالنے کا موقع دیا ہے ، ایسا نہ کرنے کی صورت میں ان کے خلاف سیکشن 83سی آر پی سی کے تحت کارروائی شروع کی جائے گی۔ موصوف ترجمان کے مطابق ایگزیکٹیو مجسٹریٹ شوپیاں ، حرمین اور متعلقہ سرپنچ ، لمبردار اور چوکیدار کی موجودگی میں نوٹسیں چسپاں کی گئیں۔
مزید پڑھیں: |
علاوہ ازیں شوپیاں پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ اشتہاری قرار دئے گئے عسکریت پسندوں کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ساتھ اپنا دست تعاون فراہم کریں۔اعلانیہ کارروائی اور جائیداد کی قرقی دہشت گردی سے نمٹنے اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کی ایک جامع کوشش کا حصہ ہیں۔ ہم عوام سے گذارش کرتے ہیں کہ وہ چوکس رہیں اور ایسی معلومات کی اطلاع دیں جو ان سرگرم عسکریت پسندوں کو پکڑنے میں معاون ثابت ہوں۔
(یو این آئی)