ETV Bharat / state

Altaf Bukhari in shopian: خود ساختہ لیڈروں نے عوام کو اپنے سیاسی مفادات کے لئے ایندھن کی طرح استعمال کیا، الطاف بخاری

author img

By

Published : Jul 1, 2022, 9:28 AM IST

محمد الطاف بخاری نے کہا ہے کہ خاندانی سیاست نے کشمیری عوام کو بھاری نقصان پہنچادیا ہے کیونکہ سیاسی خاندانوں نے اپنے لئے اقتدار حاصل کرنے اور پھر اس اقتدار کو زیادہ سے زیادہ طول دینے کے لئے عوام کو جذباتی نعروں اور نا قابلِ حصول اہداف کے پیچھے لگا دیا۔ Altaf Bukhari on political families

خود ساختہ لیڈروں نے عوام کو اپنے سیاسی مفادات کے لئے ایندھن کی طرح استعمال کیا: الطاف بخاری

سرینگر: جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے کہا ہے کہ خاندانی سیاست نے کشمیری عوام کو بھاری نقصان پہنچادیا ہے کیونکہ سیاسی خاندانوں نے اپنے لئے اقتدار حاصل کرنے اور پھر اس اقتدار کو زیادہ سے زیادہ طول دینے کے لئے عوام کو جذباتی نعروں اور نا قابلِ حصول اہداف کے پیچھے لگا دیا۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے جمعرات کے روز شوپیاں کے وچی میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔Altaf Bukhari on political families

سید الطاف بخاری نے شدید گرمی کے باوجود جلسے میں شرکت کرنے پران کا شکریہ ادا کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی کا قیام بنیادی طور پر جموں کشمیر میں سیاسی خانوادوں کے استحصال کا خاتمہ کرنے کے لئے عمل میں لایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا، "ہم یہ حقیقت جانتے ہیں کہ ان سیاسی خاندانوں، جو جموں کشمیر میں سالہاسال تک برسر اقتدار رہے ہیں، نے اقتدار کے حصول کےلئے اور پھر اپنے اقتدار کو طول دینے کےلئے معصوم لوگوں کو جذباتی نعروں اور غیر حقیقت پسندانہ اہداف کے پیچھے لگائے رکھا۔

ان جماعتوں اور خود ساختہ لیڈروں نے عوام کو اپنے سیاسی مفادات کے لئے ایندھن کی طرح استعمال کیا۔"

انہوں نے مزید کہا، "ان روایتی سیاستدانوں نے ماضی میں فریب دیکرآپ سے ووٹ حاصل کیا۔ انہوں نے آپ کو بتایا کہ وہ جموں کشمیر میں سیلف رول لائیں گے۔ اب آپ کو ان سے یہ سوال پوچھنا چاہیے کہ کہاں ہے وہ سیلف رول؟ اب وہ سیلف رول کے بارے میں کوئی بات کیوں نہیں کرتے؟ اب وہ ہلاکتوں کے واقعات کی ٹویٹ کے ذریعے مذمت کرتے ہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ ان ہلاکتوں اور قتل عام کے واقعات کا جواب کون دے گا جو ان کے دور اقتدار میں ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا، "حقیقت میں سیلف رول سے ان کی مراد اپنی ذات اور اپنے خاندانوں کے لیے سیلف رول حاصل کرنا تھا۔ ان کا واحد ایجنڈا آج بھی اقتدار کا حصول ہے۔ یہ لوگ اپنی آنے والی نسلوں کے لئے بھی اقتدار کا بندوبست کرنا چاہتے ہیں۔ اپنے مفادات کے لئے عوام کا بھرپور استحصال کرنے میں انہیں کوئی جھجھک نہیں ہوتی ہے۔"

اپنی پارٹی کے چیف نے مزید کہا، "روایتی سیاسی جماعتوں اور ان کے لیڈوروں کے برعکس ہم کسی غیر فطری بیانیہ سے عوام کو بہلانے میں یقین نہیں رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے ہیں اور نہ ہی لوگوں کی زندگیوں کو داو پر لگا سکتے ہیں۔ ہمارے اہداف وہ ہیں، جن کو حاصل کرنے میں ہمارا پختہ یقین ہے۔

اُن کے مطابق جموں کشمیر میں دائمی امن، مستقل خوشحالی اور ترقی ہمارے اہداف ہیں۔ ہمارا ماننا ہے کہ یہاں کے عوام ان سب چیزوں کے مستحق ہیں۔ آخر ہمارے نوجوان کب تک بے روزگاری، غربت اور مہنگائی سے لڑتے رہیں گے؟ ایک باعزت زندگی جینے اور ایک بہتر مستقبل کا انہیں حق حاصل ہے۔

الطاف بخاری نے یقین دلایا کہ اپنی پارٹی عوام کی سیاسی اور معاشی خود اختیاری کے لئے مسلسل کام کرتی رہے گی۔

انہوں نے کہا، " اپنی پارٹی جموں کشمیر کے عوام کی سیاسی اور معاشی خود اختیاری یقینی بنانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی۔"

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.