ETV Bharat / state

Shopain Migrant Workers Attack عسکریت پسندوں کے حملے کو روکنے میں ناکامی پر پولیس افسر اٹیچ

شوپیاں ضلع کے گاگرن گاوں میں 13 جولائی کی شام کو مشتبہ عسکریت پسندوں نے بہار سے تعلق رکھنے والے مزدوروں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس حملے میں تین مزدور زخمی ہوئے تھے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jul 18, 2023, 3:13 PM IST

شوپیاں: جموں وکشمیر پولیس نے منگل کے روز ایک پولیس افسر کو رینج پولیس ہیڈکوارٹر اننت ناگ کے ساتھ منسلک کر دیا ہے۔ بتادیں کہ قصبہ شوپیاں کے گاگرن علاقے میں 13 جولائی جمعرات کی شام دیر گئے قریب 9 بجے نامعلوم بندوں برداروں نے تین غیر ریاستی مزدوروں پر فائرنگ کی۔ اس حملے میں تین مزدور زخمی ہوگئے تھے۔ نامعلوم بندوں برداروں نے گاگرن شوپیاں میں ارشاد حسین صوفی کے مکان میں گھس گئے جہاں پر تین غیر ریاستی مزدور کرایہ پر رہ رہے تھے پر گولیاں چلائیں، جس کی وجہ سے تینوں مزدور زخمی ہوگئے ۔
وہیں جموں و کشمیر پولیس نے غیر ریاستی مزدوروں پر عسکریت پسندوں کے حملے کو روکنے میں ناکام رہنے پر پولیس افسر کے خلاف کارروائی کی ہے۔ اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) شوپیاں غلام جیلانی کو رینج پولیس ہیڈکوارٹر اننت ناگ کے ساتھ منسلک کر دیا ہے۔ شوپیاں اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) غلام جیلانی کو اب عارضی طور پر دوسرے دفتر میں تعینات کیا جائے گا،جبکہ غیر ریاستی مزدوروں پر ہوئے حملہ کے کیس کی تحقیقات جاری ہے۔

مزید پڑھیں: Shopian Attack شوپیاں حملہ: مفرور عسکریت پسندوں کی تلاش جاری، کئی افراد سے پوچھ گچھ
اس سے قبل پولیس ذرائع نے بتایا تھا کہ ممکنہ طور پر دو عسکریت پسند اس حملے میں ملوث تھے اور انہوں نے پستول سے تین غیر ریاستی مزدوروں پر فائرنگ کی تھی۔ ولیس نے زخمی مزدوروں کی شناخت انمول کمار ولد امردیپ، ہیرالال یادو ولد دارسی یادو اور پنٹو کمار ولد سوشیل کمار کے بطور کی ہے. تینوں بہار کے رہنے والے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.