ETV Bharat / state

Devpora Sarbal Road Dilapidated دیوپورہ سے سربل علاقہ تک کی خستہ حال سڑک سے مقامی لوگ پریشان - دیوپورہ سے سربل علاقہ کی سڑک

ضلع شوپیاں کے سربل علاقہ کے مقامی افراد سڑک کی خستہ حالی سے کافی پریشان ہیں۔ مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا کہ دیوپور سے سربل جانے والی سڑک جلد از جلد تعمیر کی جائے۔ Devpora Sarbal Road Dilapidated

دیوپورہ سے سربل علاقے تک کی خستہ حال سڑک سے مقامی لوگ پریشان

author img

By

Published : Oct 3, 2022, 4:43 PM IST

شوپیاں : جموں و کشمیر کے شوپیان ضلع کے دیوپورہ سے سربل جانے والی سڑک کی حالت کافی تباہ کن ہے اکثر بارشوں میں ان سڑکوں پر سفر کرنا بہت ہی مشکل ہوجاتا ہے اور خاص طور پر طلباء کا اسکول جانا اور بیمار کو ہسپتال تک پہنچنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہوجاتا ہے ۔

دیوپورہ سے سربل علاقے تک کی خستہ حال سڑک سے مقامی لوگ پریشان

مقامی لوگوں نے بتایا کہ حکومت کے وعدے صرف نیوز تک ہی محدود رہتے ہیں اور زمینی سطح پر سڑکوں کی حالت اپنی کہانی خود بیان کررہی ہے ۔ دیوپورہ سے سربل علاقہ کی سڑک کی حالت انتہائی خستہ ہو چکی ہے جس کے نتیجے میں گاڑیاں چلنا تو دور کی بات ہے لوگ پیدل نہیں چل سکتے ۔ Devpora Sarbal Road Dilapidated

لوگوں نے مزید بتایا کہ سڑک پر بڑے بڑے گڑھے ہو گئے ہیں اور معمولی بارشیں ہونے کے ساتھ ہی سڑک پر گڑھوں میں پانی جمع ہو جاتا ہے اور سڑک جھیل جیسا رخ پیش کرتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سڑک کی حالت اس قدر خستہ ہے کہ چھوٹے بچے اور بزرگ اس سڑک پر چلنے سے ڈر محسوس کرتے ہیں جبکہ جب بھی بارشیں ہوتی ہے تو لوگ گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دیتے ہیں ۔ مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ سڑک کی خستہ حالی کے باعث لوگوں کو شدید ترین مشکلات کا سامنا ہے اور اس سڑک کی مرمت کیلئے ضلع انتظامیہ شوپیاں نے آج تک کوئی سنجیدگی کا مظاہر نہیں کیا۔ لوگوں نے لیفٹیننٹ گورنر اور ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ تار کول بچھایا جائے تاکہ سڑکوں پر چلنا آسان ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں : Job Fair Mela in Shopian شوپیان میں روزگار میلے کا انعقاد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.