جنوبی کشمیر South Kashmir کے سرکٹ ہاؤس شوپیاں میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے یک روزہ پارٹی کنونشن کا انعقاد PDP Workers Convention عمل میں لایا۔
اس کنونشن میں پارٹی کارکنان سمیت پی ڈی پی لیڈران PDP Leaders in Shopian نے شرکت کی۔
پارٹی کنونشن کے دوران لیڈران نے جموں و کشمیر خصوصا ضلع شوپیاں میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کو بنیادی سطح پر مضبوط بنانے پر دیا گیا۔
پارٹی لیڈران نے دعویٰ کیا کہ ’’نوجوانوں کی پی ڈی پی میں کثیر تعداد میں شمولیت اس بات کا صریح اشارہ ہے کہ نوجوان ترقی اور خوشحالی کے لیے سیاسی میدان میں پی ڈی پی پر بھروسہ کر رہے ہیں۔‘‘
مزید پڑھیں؛ J&K Admin Disallows PDP Convention 'ایک سیاسی پارٹی پر پابندی قابل مذمت'
ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پی ڈی پی لیڈران نے بتایا کہ کنونشن کا مقصد پارٹی کو بینادی سطح پر مظبوط بنانا ہے۔
پارٹی کنونشن میں پارٹی کارکنان کے علاہ پی ڈی پی لیڈر یاور بانڈے، سابق ایم ایل اے وچی اعجاز میر، ڈی ڈی سی ممبر راجہ وحید کے علاہ دیگر لیڈروں نے شرکت کی۔