ETV Bharat / state

ُPanches and Sarpanches Protest: ’ہم آئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے‘ - ای ٹی وی بھارت

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں سے آئے پنچوں، سرپنچوں نے سرینگر کی پریس کالونی میں بلاک ڈیولپمنٹ افسر (BDO Shopian) کے خلاف احتجاج کیا۔

’ہم آئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے‘
’ہم آئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے‘
author img

By

Published : Nov 25, 2021, 5:48 PM IST

بلاک ڈیولپمنٹ افسر شوپیاں (BDO Shopian) کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں سے آئے پنچوں سرپنچوں نے سرینگر کی پریس کالونی میں احتجاج کیا۔

’ہم آئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے‘

احتجاج کر رہے پنچوں اور سرپنچوں نے بی ڈی او شوپیاں (BDO Shopian) پر پنچوں کی تذلیل اور انہیں ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا۔

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا: ’’دفاتر میں افسر شاہی کا دور ہے، عوامی فلاح و بہبود کے کام انجام نہیں دئے جا رہے۔‘‘

احتجاج کر رہے پنچوں اور سرپنچوں نے مزید کہا کہ ’’اگر اسی طرح ہماری تذلیل ہوتی رہی تو ہم عوام کے پاس ووٹ مانگنے دوبارہ نہیں جا پائیں گے۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ آئندہ کسی بھی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے۔

مزید پڑھیں: installation of smart meter: شوپیان میں اسمارٹ میٹر نصب کرنے کے خلاف احتجاج

احتجاجیوں نے اس ضمن میں اعلیٰ حکام سے مداخلت کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.