ETV Bharat / state

شوپیاں میں اورینٹیشن پروگرام کا انعقاد - پی ٹی ٹیچرز

وادی کشمیر میں محکمہ کھیل کود کی جانب سے منعقد اورینٹیشن پروگرام میں نوجوانوں کی خاصی رغبت دیکھی جارہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کھیل کے ہر میدان میں کشمیر کے نوجوان اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔

شوپیاں میں اورینٹیشن پروگرام کا انعقاد
شوپیاں میں اورینٹیشن پروگرام کا انعقاد
author img

By

Published : Oct 23, 2020, 1:05 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کی جانب سے پی ٹی ٹیچرز کے لیے اورینٹیشن پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں (پی ٹی) فزیکل ٹرینرز اساتذہ نے شرکت کی۔

اس پروگرام کا مقصد نوجوان نسل کو کھیل کی جانب راغب کرنا ہے جس سے نہ صرف ان کی جسمانی نشوو نماء ہو سکے گی بلکہ وہ اپنا وقت صحت مند سرگرمیوں میں وقف کریں گے۔

شوپیاں میں اورینٹیشن پروگرام کا انعقاد

ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسر شوپیاں، گورمکھ سنگھ نے بتایا کہ 'تعلیمی نظام کو موثر بنانے، بچوں کو کھلیوں کی طرف مائل کرنے اور نئے کھلیوں کو فروغ دینے کے مقصد سے اسکولوں کے فزیکل ٹرینرز اساتذہ اور طلبا کے لیے اورینٹیشن پروگرام کی مہم کا آغاز کیا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ اورینٹیشن کورس ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سلیم الرحمان کی ہدایات پر ہر ضلع میں چلائی جائیں گی جس کی شروعات ہم نے شوپیاں ضلع سے کی۔

گورمکھ سنگھ کا کہنا تھا کہ 'کھلیوں کے فروغ کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے نوجوانوں میں صلاحیت موجود ہے ان کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ وہ اپنا بہتر کارکردگی کا مظاہرہ پیش کر سکیں۔ انہوں نے کہا اس سے نوجوان نشے کی لت سے بھی بچ سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.