شوپیاں: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے آج صبح وادی کشمیر اور جموں کے مختلف اضلاع میں تازہ چھاپہ مار کاروائیاں انجام دی۔ یہ چھاپہ ٹیرر فنڈنگ کیس یعنی عسکریت پسندوں کو مالی مدد فراہم کرنے معاملے میں مارے جا رہے ہیں۔ آج علیٰ الصبح پولیس اور سی آر پی کے تعاؤن سے قومی تحقیقاتی ایجنسی کے دستوں نے وادی کشمیر کے مختلف اضلاع سمیت جموں میں بھی کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ ادھر جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں بھی این آئی اے نے چھوٹی گام علاقے میں چھاپہ مارا۔ وہیں وادی کشمیر کے دیگر اضلاع میں بھی مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے اور کچھ جگہوں پر ابھی چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں۔ ان چھاپوں کے دوران این آئی اے کے دستوں کو کیا کچھ ہاتھ لگا یا کسی کے گرفتاری ہوئی یا نہیں، اس حوالہ سے ابھی تک کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
-
#WATCH | NIA (National Investigation Agency) raids underway in Bathindi area of J&K. Further details are awaited. pic.twitter.com/lZs9ouEP3x
— ANI (@ANI) August 18, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | NIA (National Investigation Agency) raids underway in Bathindi area of J&K. Further details are awaited. pic.twitter.com/lZs9ouEP3x
— ANI (@ANI) August 18, 2023#WATCH | NIA (National Investigation Agency) raids underway in Bathindi area of J&K. Further details are awaited. pic.twitter.com/lZs9ouEP3x
— ANI (@ANI) August 18, 2023
Bengal man loots pistol in Kashmir, held کیوں چرایا بنگالی نے کشمیر سے وی آئی پی کا پستول؟
وہیں این آئی اے نے جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں کے بھٹنڈی علاقے میں بھی چھاپے مار کارروائی انجام دی۔ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے یہ کاروائی جموں میں عسکریت پسندوں کو مالی مدد فراہم کرنے کے خلاف درج ایف آئی آر کے سلسلے میں کی گئی۔ این آئی اے نے جنوبی کشمیر کے علاقوں میں بھی چھاپے مارے۔ یہ کارروائی این آئی اے جموں پولیس اسٹیشن میں درج پاکستان میں عسکریت پسندوں کی سازش کے ایک کیس کے سلسلے میں مزید تحقیقات کے غرض سے کی جارہی ہیں۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔