جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں میں موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف کارروئی کا آغاز کیا۔
موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ شوپیان نے زیادہ کرایہ موصول کرنے والوں ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت کئی ڈرائیوروں کو چالان کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ شوپیان جس کی صدارت اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفسر شوپیان معزم علی کررہے تھے۔ انہوں نے قصبہ شوپیان کی مختلف سیکٹروں میں ناکہ بندیاں کی گئیں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈارائیوروں کے خلاف کارروائی کی۔ قصبے میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں کئی گاڑیوں کو چالان کیا گیا جبکہ کچھ گاڑیاں بھی ضبط کی گئیں۔
ناکہ بندی کے دوران ڈرائیوروں کی جانب سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، من پسند کرایوں کے حصولی اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اے آر ٹی آؤ نے کئی گاڑیوں کا چالان کیا۔
انہوں نے ڈرائیوروں کو بتایا کہ 'وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کرے اور متعلقہ محکمہ کی جانب سے مقرر کردہ کرایوں سے تجاوز نہ کریں۔'